Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
408 - 475
 سیِّدُنا زید بن ارقم، حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید خدری، حضرتِ سیِّدُناکعب بن عجرہ، حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک، حضرتِ سیِّدُنامغیرہ بن شعبہ، حضرتِ سیِّدُناعمران بن حصین اور حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن سَمُرہ رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن۔صحابیات میں سےچندہستیاں یہ ہیں:اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ، اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ، اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا میمونہ، حضرتِ سیِّدَتُنااُمِّ ہانی، حضرتِ سیِّدَتُنااسماء بنْتِ عُمَیْس اور حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ بنت قیسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ۔
	حضرتِ سیِّدُنا مسروق، حضرتِ سیِّدُنا علقمہ، حضرتِ سیِّدُنااسود، حضرتِ سیِّدُناابو سلمہ بن عبدالرحمٰن، حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن طلحہ، حضرتِ سیِّدُناعُمَر بن علی بن ابو طالب، حضرتِ سیِّدُنا سالِم بن عبداللہ بن مسعود، حضرتِ سیِّدُناابو عُبَیْدہ بن عبداللہ بن مسعود اورحضرتِ سیِّدُناابو بردہ  بن ابو موسٰیرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام۔
	حضرتِ سیِّدُناامام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے کثیر تابعین نے احادیث لیں جن میں سے چند کے اسماء گرامی یہ ہیں:حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق سبیعی، حضرتِ سیِّدُنا ابو اسحاق شیبانی، حضرتِ سیِّدُناابو حصین، حضرتِ سیِّدُنا حکم بن عتبہ، حضرتِ سیِّدُناعطا ء بن سائب، حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سوقہ، حضرتِ سیِّدُناحصین، حضرتِ سیِّدُنامُغِیرہ، حضرتِ سیِّدُناعاصم احول، حضرتِ سیِّدُناداود بن ابو ہند، حضرتِ سیِّدُنا اعمشرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام۔
شانِ فاروق بزبانِ علی:
(5871)…حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:ہمیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حضرتِ عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زبان پر سکینہ نازل ہوتا ہے ۔
(73-5872)…حضرتِ سیِّدُنا شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتےہیں: میں حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی بارگاہ میں حاضر تھا،آپ نے بروز جمعرات شَرَاحہ کو کوڑے لگائے اور بروز جمعہ رَجْم کیا، لوگوں نے اس کو پسند نہ کیا یا پھر آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بھانپ لیا کہ لوگ ناپسند کر رہے ہیں تو آپ نے فرمایا: میں نے کتابُ اللہ کے حکم پرکوڑے لگائے اور سنَّتِ رسول کی دلیل پر رجم کیا۔
(5874)…حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ایک شراحہ نامی عورت کو اعتراف زنا پر  جمعرات کو کوڑے لگائے  اور جمعہ کو رجم کیا  اور فرمایا: میں نے کتابُ اللہ کے حکم پرکوڑے لگائے اور سنَّتِ