Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
398 - 475
 سے اب یہ مسجد مجھے پسند نہیں اور یہ لوگ مجھے اپنے گھر کے کوڑا دان سے بھی زیادہ ناپسند ہیں۔ 
(5840)…حضرتِ سیِّدُنا شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: اہْلِ رائے پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےلعنت فرمائی ہے۔
شانِ فاروقِ اعظم:
(5841)…حضرتِ سیِّدُنا اَشْعَثرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حضرت امام شَعْبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو فرماتے سنا:جب لوگوں میں کسی بات پر اختلاف ہو جائے تو  اس میں حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا طرزِ عمل دیکھو کیونکہ وہ مشورے کے بغیر کچھ نہیں کرتے تھے۔ حضرتِ سیِّدُنا اَشْعَثرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے اس بات کو حضرتِ سیِّدُنا ابنِ سِیْرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن کے سامنے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: جب تم کسی ایسےشخص  کو دیکھوجوحضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے زیادہ علم والا ہونے کا دعویدار ہے تو اس سے بچو۔
قیاس کوئی شے نہیں:
(5842)…حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر ہُذلیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: اے لوگو! تم اس بارے میں کیا کہتے ہو کہ اَحْنَفْ بن قَیْس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اور ان کے ساتھ ایک بچہ قتل ہوجائےتوکیا ان کی دِیَّت برابر ہو گی یا احنف کو عقل اور حِلم کی بنا پر فضیلت حاصل ہو گی؟ میں نے کہا: برابر ہو گی۔ تو آپ نے فرمایا: معلوم ہوا کہ قیاس کوئی شے نہیں ہے۔(یعنی وہ قیاس جو نص صریح کےخلاف ہو)
(5843)…حضرتِ سیِّدُنا شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نےفرمایا:اگر تم نے آثارِ صحابہ چھوڑ کر قیاس کو اختیار کیا تو  تم ہلاک ہو جاؤ گے۔
اہل ھَوا کی وجہ تسمیہ:
(45-5844)…حضرتِ سیِّدُنا شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: اہْلِ ہوا کواہْلِ  ہوا اس لئے کہتے ہیں کہ ان کی خواہشات انہیں جہنم میں پھینک دیں گی۔
(5846)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: اگر میں99مسائل درست نکالوں اور ایک میں خطا کرو ں تو خواہشات کے پیروکار اس ایک کو اختیار کریں گے اور99کو چھوڑ دیں گے۔