اقوال زریں:
(5829)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:لباس ایسا پہنو جس میں بے وقوف لوگ تمہارا مذاق نہ بنائیں اور علما اسے ناپسند نہ کریں۔
(5830)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: میں نے نسیان (یعنی بھولنے)کے خوف سے گوشت کھانا چھوڑ دیا۔
(5831)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: اہل علم کا بردباد ہونا علم کی زینت ہے۔
(5832)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: جو اپنے محلے میں اٹھنے بیٹھنے سے پرہیز کرے اس کا علم زیادہ اور عمل پاکیزہ ہو جاتا ہے۔
(5833)…حضرتِ یونس بن ابواسحاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناشعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے ظہر سے عصر تک مسلسل مسائل پوچھےگئے تو آپ نے فرمایا: اگر تم مجھے پیچیدہ باتوں میں الجھاتے تو مجھے برا لگتا۔
امام شعبیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی نصیحت:
(5834)…حضرتِ سیِّدُناابو زیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سےایک چیز کے بارے میں سوال کیا تو آپ غصہ میں آ گئے اور مجھ سے بات نہ کرنے کی قسم کھا لی، میں آپ کے دروازے پر جابیٹھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: اے ابو زید! میری قسم میری نیت کے مطابق ہے تم اپنا دل میری طرف سے صاف کر لو اور میری تین باتیں یاد رکھنا:(۱)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کسی بھی تخلیق کے بارے میں یہ نہ کہنا کہ اسے کیوں اور کس مقصد کے لیےبنایا گیا ہے؟(۲)جس چیز کے بارے میں تمہیں علم نہ ہو اس کے بارے میں یہ نہ کہنا کہ میں جانتا ہوں اور(۳)دین میں قیاس کرنے سے بچنا کہ تم حلال کو حرام اور حرام کو حلال ٹھہرا دو گے اورثابت قدمی کے بعد ہی قدم پھسلتا ہے،اے ابو زید! اب چلے جاؤ۔
تین بہترین باتیں:
(5835)…حضرتِ سیِّدُنا داؤداَوْدِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے