دراصل تمہارا اس کو یاد کرنا ضروری ہےکیونکہ لوگ جو چاہتے ہیں لکھ لیتے ہیں اور جیسا چاہیں نقش بنا لیتے ہیں۔
تنگدست پر قربانی نہیں:
(5815)…حضرتِ سیِّدُنا مُجَالِدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناامام شعبیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے تنگ دست شخص کے قربانی کرنے کے بارے میں پوچھا جس کے پاس جانور خریدنے کے لئے کچھ نہ ہو؟ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: تنگدستی کی حالت میں زبردستی قربانی کرنے کے مقابلے میں خوش حالی میں قربانی نہ کرنا میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے ۔
(5816)…حضرتِ سیِّدُنا حسن بن عبد الرحمٰن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناامام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو دیکھا کہ انہوں نے موسٰی نامی ایک نصرانی شخص کو اس طرح سلام کیا: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ،(1)ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: کیا وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت میں نہیں ہے؟ اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت میں نہ ہوتا تو ہلاک ہو جاتا۔
بے وقوفوں والی عیادت:
(5817)…حضرتِ سیِّدُنا شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: بے وقوف لوگوں کا مریض کی عیادت کرنا اس کے گھر والوں پراس کے مرض سے بھی زیادہ بھاری ہوتا ہے کیونکہ وہ بے وقت آتے ہیں اور دیر دیر تک بیٹھے رہتے ہیں۔
(5818)…حضرتِ سیِّدُنا عامر شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: جس نے اپنی بیٹی کا نکاح کسی فاسق سے کیاتو یقیناً اس نے بیٹی کے حق میں قطع رحمی کی۔
(5819)…حضرتِ سیِّدُنا عامر شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے آسمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:لپٹی ہوئی موجیں ہیں ،بچھی ہوئی چھت چاروں طرف سے محافظوں سے گھیری ہوئی ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…کفار کو سلام نہ کرے، وہ سلام کریں تو جواب دے سکتا ہے مگر جواب میں صرف عَلَیْکُم کہے۔کافر کو اگر حاجت کی وجہ سے سلام کیا، مثلاً سلام نہ کرنے میں اس سے اندیشہ ہے تو حرج نہیں اور بقصدِ تعظیم کافر کو ہرگز ہرگزسلام نہ کرے کہ کافر کی تعظیم کفر ہے۔ (بہار شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۴۶۱ ملتقطاً)