شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے عرض کی: اے شعبی! مجھ پر نرمی کیا کر وآپ نے تو گھاٹ گھاٹ کا پانی پی رکھا ہے جبکہ میں تو ایک برتن سے پینے والا ہوں۔
بیان، ہدایت اور نصیحت:
(5794)…فرمانِ باری تعالیٰ ہے:ہٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَہُدًی وَّمَوْعِظَۃٌ لِّلْمُتَّقِیۡنَ﴿۱۳۸﴾ (پ۴،اٰل عمرٰن:۱۳۸)
ترجمۂ کنزالایمان:یہ لوگوں کوبتانااورراہ دکھانااور پرہیزگاروں کو نصیحت ہے۔
حضرتِ سیِّدُناامام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاس کی تفسیر میں فرماتے ہیں: یہ لوگوں کے لئے واضح بیان ہے اندھے پن سے، ہدایت ہے گمراہی سے اور نصیحت ہے جہالت سے۔
(5795)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: جس نے قرآن پر جھوٹ باندھا اس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّپر جھوٹ باندھا۔
(5796)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:ہر خطیب پر اس کا ہر خطبہ پیش کیا جائے گا۔
(5797)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:جو شخص دنیا میں کوئی چیز اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خوشنودی کے لئے چھوڑ دے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو آخرت میں اس سے بہتر عطا فرمائے گا۔
مشکوک کو چھوڑ دو:
(5798)…حضرتِ سیِّدُنا خالد بن دینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں: میں نے حضرت امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے مُزَارَعَت (1)کے بارے میں پوچھا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: سود اور شک کو چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اس کو اختیار کر لو۔
علم پر عمل نہ کرنے کا انجام:
(5799)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: جنت میں جانے والا گروہ جہنم میں جانے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کسی کو اپنی زمین اس طور پر کاشت کے لئے دینا کہ جو کچھ پیداوار ہو گی دونوں میں مثلاً نصف نصف یا ایک تہائی دو تہائیاں تقسیم ہو جائے گی ۔ (بہار شریعت، حصہ۱۵، ۳/۲۸۷)