Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
387 - 475
 والوں میں حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے  بڑھ کر حدیث کا عالِم نہیں دیکھا۔
امام شعبی اور علم فقہ:
(5787)…حضرتِ سیِّدُنا ابو مِجْلَز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے  بڑا فقیہ نہیں دیکھا۔
(5788)…حضرتِ سیِّدُناابو مِجْلَز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: تم پر حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی پیروی  لازم ہےکیونکہ میں نے ان جیسا کوئی نہیں دیکھا۔
(5789)…حضرتِ سیِّدُنا ابو حُصَیْنرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے  زیادہ فقہ کا جاننے والا  کوئی نہیں دیکھا۔
 سیِّدُناامام شعبی کی عاجزی:
(5790)…حضرتِ سیِّدُنا لَیْثرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے ایک مسئلہ پوچھا تو انہوں نے مجھ سے منہ موڑ لیا اور اس مسئلہ پوچھنے  کی وجہ سے مجھ سے ناگواری ظاہر کی  میں نے کہا: اے علما کے گروہ ! اے فقہا کے گروہ! تم ہمیں حدیثیں سناتے ہو اور مسئلہ بتانے سے بھی ناگواری ظاہر کرتے ہو؟ حضرتِ امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:اے علما کے گروہ! اے فقہا کے گروہ! نہ ہم فقہا میں سے ہیں نہ علما میں سے ، ہم تو وہ لوگ ہیں کہ جیسی حدیثیں ہم نے سنیں ویسی تمہیں سنا دیتے ہیں، فقیہ تو وہ ہے جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محارم سے بچے  اور عالِم وہ ہے جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خوف کرے۔  
(5791)…حضرتِ سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکو کسی شخص  نےکہا:اے  عالِم! آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا :  عالم تو وہ ہے جو  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرتا  ہے۔
(5792)…حضرتِ سیِّدُناامام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے کسی شخص  نےکہا: اے  عالِم!آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا :میں عالِم نہیں ہوں اور نہ کوئی مجھے عالِم نظر آتا ہے البتہ ابو حُصَیْن نیک شخص ہیں۔
(5793)…حضرتِ سیِّدُنا اصمعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا امام شعبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اور مشہور شاعراَخْطَل،خلیفہ عبد المَلِک  کے پاس جمع ہوئے اور جب وہ وہاں سے نکلے تو اخطل نے  حضرت امام