Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
384 - 475
 کونچیں  کاٹی تھیں دوسرا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کا بیٹا جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھااب  زمین پر جو بھی خونِ ناحق بہائےگااس کا گناہ ان کےاس بیٹے کو بھی ہو گا کیونکہ وہ پہلا شخص ہے جس نے قتل کا طریقہ جاری کیا۔(1)  (تیسرا حضرتِ سیِّدُناعلیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا قاتل۔(2))
(5775)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مُغَفَّلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  ایک جگہ بیٹھے تھے،ان کے ساتھ ان کا بھتیجا  بھی تھا، اس نے کسی کو پتھر مارا  توآپ نے اسےمنع کرتےہوئےفرمایا:حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےاس سےمنع کرتےہوئےارشادفرمایا:نہ پتھرسےشکارکرونہ دشمن کوزخمی کروکہ اس سےدانت ٹوٹ جاتے اورآنکھ پھوٹ جاتی ہے۔بھتیجےنےدوبارہ پتھر مارا توآپ نےفرمایا: میں نےتمہیں بتایاہےکہرسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاس سےمنع فرمایاہےپھربھی توپتھرماررہاہےمیں تجھ سےکبھی بات نہیں کروں گا۔(3)
(5776)…حضرتِ سیِّدُنا ابو موسٰی  اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ نبیوں کے سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اس امت میں جس یہودی یا نصرانی نے میرا پیغام سنا اور وہ مجھ پر ایمان نہ لایا تو وہ جہنمی ہے۔(4)
کچھ شکار کے متعلق:
(5777)…حضرتِ سیِّدُنا عَدِی بن حاتِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں: میں نےبارگاہِ رسالت میں عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں شکار پر تیر پھینکوں اور ایک دن بعد اس میں اپنا تیر پاؤں  تو اس کا کیا حکم ہے؟آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: جب تم اس میں اپنا تیر پاؤ اور تمہیں یقین ہو کہ اس تیر ہی نےاسے قتل کیا ہے اور تم اس پر کسی درندے کا اثربھی نہ پاؤ توکھالو۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…کنز العمال، کتاب الاذکار، قسم الاقوال، ۲/ ۸،حدیث: ۲۹۴۲
2… مجمع الزوائد ، کتاب التفسیر،۷/۷۷،حدیث: ۱۰۹۷۰
3…مسلم، کتاب الصید و الذبائح...الخ،باب اباحة  ما يستعان...الخ، ص۱۰۸۰،حديث: ۱۹۵۴
4…مسلم ،کتاب الایمان، باب وجوب الایمان با الرسالة...الخ، ص۹۰،حديث:۱۵۳،عن ابی ھریرة
	سنن کبری للنسائی، کتاب التفسیر ، تفسیر سورة الھود،۶/ ۳۶۳،حدیث:۱۱۲۴۱
5…ترمذی، کتاب الصید، باب ماجاءفی الرجل...الخ،۳/ ۱۴۵، حدیث: ۱۴۷۳،بتغیر قلیل