Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
383 - 475
 وَسَلَّم نےارشادفرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے! جب تک فحاشی اور بخل ظاہر نہ  ہوجائیں، امین کو خائن اور خائن کو امین نہ کہا جائے اور جب تک وُعُول ہلاک  اور تَحُوت  بلند نہ ہو جائیں قیامت قائم نہ ہو گی۔عرض کی گئی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وعول اورتحوت کیا ہیں؟ارشاد فرمایا:وُعُول سےمرادشرفا ہیں اورتَحُوت وہ لوگ جولوگوں کےقدموں تلےہوتےہیں(یعنی کمینے گھٹیالوگ)۔(1)
(5772)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: نبی اکرم، سرورِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اگر اس مسجد میں  ایک لاکھ یا اس سے زائد لوگ ہوں اور ان میں ایک شخص جہنمی ہو  پھر  وہ سانس لے  اور اس کا سانس  لوگوں کو پہنچ جائے تو  مسجد اور جتنے بھی اس میں ہیں سب جل جائیں گے۔(2)
ابو بکر والد کے مرتبہ میں ہیں:
(5773)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عُتْبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن زبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےایک مکتوب کے ذریعے دادا کی میراث کا فتوٰی معلوم کیا۔ ان کا جواب آیا تو میں نے پڑھا اس میں لکھا تھا :اما بعد! تم نے مجھ سے دادا کی میراث کے بارے میں فتوٰی پوچھا ہے اور حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشاد گرامی ہے: ’’اگر میں اپنے ربّ کے سوا کسی کو خلیل بناتا تو  ابوبکر کو خلیل بناتا لیکن وہ میرے دینی بھائی اور غار کے ساتھی ہیں۔‘‘  لہٰذا سیِّدُناابو بکررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ والد کے مرتبے  پر ہیں(3) اور ان کا قول اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ ہم(دادا کی میراث میں) اس کی اقتدا کریں۔
سب سے بڑے بد بخت:
(5774)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور سیِّدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تین لوگ سب سے زیادہ بدبخت ہیں: ایک قومِ ثَمود کا وہ شخص جس نے  اونٹنی کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…کنز العمال، کتاب القيامة،قسم الاقوال، الباب الاول،۱۴/ ۱۰۹،حدیث: ۳۸۵۶۴ ،بتغیر قلیل
2…مسند ابی یعلی،مسند انس بن مالک، ۵/ ۵۱۳، حدیث ۶۶۴۰، دون’’الف‘‘
	مسند البزار ، مسند ابو حمزة انس بن مالک، ۱۷/ ۸۶،حدیث: ۹۶۲۳ 
3…بخاری،کتاب الصلٰوة،باب الخوخة  والممرفی المسجد، ۱/ ۱۷۷ ، حدیث:۴۴۶، بتغیر
	معجم کبیر،۱۳/ ۸۴، حدیث:۲۹۱