میں سے ایک فرشتہ جو بادلوں پر مقرر ہے اور جہاں ربّ تعالیٰ چاہتا ہے وہ فرشتہ انہیں وہاں لے جاتا ہے۔ یہود نے کہا: وہ آواز کیا ہے جو سنی جاتی ہے؟ارشادفرمایا: وہ فرشتے کی بادلوں کو ہانکنے کی آواز ہے حتّٰی کہ بادل اس کی مرضی کے مطابق چلتے ہیں۔ یہود بولے : آپ نے سچ کہا۔ ہمیں بتائیں کہ یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے آپ پر کیا حرام کیا تھا؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: وہ دیہات میں رہنے والے تھے انہیں عرق النساء کا درد ہوا توسوائے اونٹ کے گوشت اور دودھ کے کوئی بھی چیز اپنے لئے موافق نہ پائی چنانچہ انہوں نے اونٹ کا گوشت اور دودھ خود پر حرام کر لیا۔ یہود نے کہا : آپ نے سچ کہا ۔ ہمیں بتائیں کہ آپ کے پاس کون سا فرشتہ آتا ہےکیونکہ جو بھی نبی ہوتا ہے اس کے پاس فرشتوں میں سے کوئی فرشتہ پیغام اور وحی لے کر آتا ہے، تو آپ کے لئے وحی لانے والا کون ہے؟ ارشاد فرمایا: جبریل۔ یہود بولے: وہی جبریل جو جنگ و قِتال لے کر اترتا ہے وہ تو ہمارا دشمن ہے، اگر آپ نے میکائیل کہا ہوتا جو بارش لے کر اترتے ہیں تو ہم آپ کی اِتِّباع کرتے۔اس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے یہ آیتِ مبارکہ نازل فرمائی:
قُلْ مَنۡ کَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیۡلَ فَاِنَّہٗ نَزَّلَہٗ عَلٰی قَلْبِکَ بِاِذْنِ اللہِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَہُدًی وَّبُشْرٰی لِلْمُؤْمِنِیۡنَ﴿۹۷﴾ (پ ۱،البقرۃ:۹۷)
ترجمۂ کنز الایمان: تم فرما دو جو کوئی جبریل کا دشمن ہو تو اس (جبریل) نے توتمہارے دل پراللہکے حکم سے یہ قرآن اتارا اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتا اور ہدایت اور بشارت مسلمانوں کو۔(1)
لوح ِمحفوظ کے کاغذ وقلم:
(5767)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں:نبی پاک، سَیَّاحِ اَفْلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ملک میں ایک لوحِ محفوظ سفید موتیوں کا ہے ، اس کے صفحے سرخ یاقوت کے، اس کا قلم نور اور اس کی لکھائی بھی نور ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر دن 360 لمحے(اپنی شان کے لائق) اس کی طرف نظر فرماتا ہے اس میں لکھتا ہے کہ کس کو پیدا کرنا ہے ،کس کو کتنا رزق دینا ہے، کس کو زندگی دینی ہے، کس کو موت دینی ہے، کس کو عزت دینی ہے اور کس کو ذلت دینی ہے اور وہ جو چاہتا ہےکرتا ہے۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن کبرٰی للنسائی، کتاب عشرة النساء، باب کیف تؤنث المرأة...الخ، ۵/ ۳۳۶،حدیث: ۹۰۷۲، بتغیر قلیل
2…معجم کبیر، ۱۰/ ۲۶۰ ،حدیث: ۱۰۶۰۵ ،بتغیر قلیل