اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کر اور اس کے بعد ہمیں فتنہ میں نہ ڈالنا۔(1)
شانِ صدیق وفاروق:
(5763)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ابو بکر میرے غار کے رفیق اور مجھے اُنْسیت دینے والے ہیں،مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے بند کر دو سوئے ابو بکر کے دروازے کے۔(2)
(5764)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےروایت ہے کہ حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےحضرتِ سیِّدُناابوبکراورحضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےارشاد فرمایا:کیامیں فرشتوں اورنبیوں میں تم دونوں کی مثل تمہیں نہ بتاؤں؟اےابو بکر!فرشتوں میں تمہاری مثال میکائیلعَلَیْہِ السَّلَامجیسی ہےجووہ رحمت لےکر اترتے ہیں اور انبیا میں تمہاری مثال ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام جیسی ہے جنہوں (بارگاۂ الٰہی)میں عرض کی تھی:
مَنۡ تَبِعَنِیۡ فَاِنَّہٗ مِنِّیۡ ۚ وَمَنْ عَصَانِیۡ فَاِنَّکَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۶﴾ (پ۱۳،ابراھیم:۳۶)
ترجمۂ کنز الایمان: جس نے میرا ساتھ دیا وہ تو میرا ہے اور جس نے میرا کہا نہ مانا تو بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔
اے عمر! ملائکہ میں تمہاری مثال جبریل عَلَیْہِ السَّلَام جیسی ہے کہ وہ اللہعَزَّ وَجَلَّ کے دشمنوں پر شدت، تنگی اور سزا لے کر اترتے ہیں اور انبیا میں تمہاری مثال نوح عَلَیْہِ السَّلَام کی سی ہے جنہوں نےعرض کی تھی:
رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَی الْاَرْضِ مِنَ الْکٰفِرِیۡنَ دَیَّارًا ﴿۲۶﴾ اِنَّکَ اِنۡ تَذَرْہُمْ یُضِلُّوۡا عِبَادَکَ وَ لَا یَلِدُوۡۤا اِلَّا فَاجِرًا کَفَّارًا ﴿۲۷﴾ (پ۲۹،نوح:۲۶،۲۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ بے شک اگر تو انہیں رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کر دیں گے اور ان کے اولاد ہو گی تو وہ بھی نہ ہو گی مگر بدکار بڑی ناشکر۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر،۱۲/ ۴۷، حدیث: ۱۲۴۶۹
2…بخاری، کتاب الصلاة، باب الخوخة والممر فی المسجد، ۱/ ۱۷۷، حدیث:۴۶۷
فضائل الصحابة لاحمد بن حنبل، من فضائل عمر بن الخطاب،۱/ ۳۹۶،حدیث:۶۰۳
3…الکامل فی ضعفاء الرجال، من اسمہ رباح ، ۴/ ۱۰۶،الرقم:۶۸۰،رباح بن ابی معروف