ساتھ ایک اور دو فرد ہی تھے۔(1)
اذان کی حکمت:
(5757)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ عَنْہُمَافرماتےہیں:رسول خداصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا:پہلی اذان اس لئےرکھی گئی ہےکہ نمازی نمازکےلئےتیاری کرلیں،جب تم اذان سنوتووضو کرواور تکبیراولیٰ کےلئےجلدی کروکہ یہ نمازکی فرع اوراسےمکمل کرنےوالی ہےاورامام سےپہلےرکوع و سجود نہ کرو۔(2)
(5758)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:حضور سیِّدِعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: مسافر کے لئےتین دن اور تین راتین اور مقیم کے لئے ایک دن اورایک رات مسح ہے۔(3)
(60-5759)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ نبی غیب دان، رحمتِ عالَمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارےجَنّتی مردوں کی خبر نہ دوں، ہر نبی، صدیق، شہید، نابالغ بچہ اور وہ شخص جو اپنے بھائی سےشہرکے کنارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے ملاقات کرنے گیا۔ (4)
مومن کی وفات پر یہ کہیں:
(62-5761)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:نبی رحمت، شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: بے شک موت کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہےلہٰذاتم میں سے جب کسی کو اپنے بھائی کی موت کی خبرآئے تو وہ یوں کہے: اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَوَ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنۡقَلِبُوۡنَ اَللّٰهُمَّ اكْتُبْهُ فِي الْمُحْسِنِيْنَ وَاجْعَلْ كِتَابَہٗ فِيْ عِلِّيِّيْنَ وَاَخْلِفْ عَلٰى عَقِبِهٖ فِي الْاٰخَرِيْنَ اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَهٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهٗ یعنی ہم اللہکے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنااور بےشک ہمیں اپنے ربّ کی طرف پلٹنا ہے،اے اللہ! اسے نیکوں میں لکھ دے اور اس کے نامہ اعمال کو عِلِّيِّيْن میں کر دے اور بعد والوں میں اس کا نِعْمُ الْبَدَل بنا دے، اے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری ، کتاب الطب ، باب من لم یرق، ۴/ ۳۵،حدیث:۵۷۵۲،بتغیر قلیل
2…معجم کبیر، ۱۲/ ۲۶، حدیث:۱۲۳۸۳
3…ابوداود، کتاب الطھارة، باب التوقیت فی المسح، ۱/ ۸۶، حدیث:۱۵۷،دون ”لیالیھن“عن خزیمة بن ثابت
4…معجم کبیر،۱۲/ ۴۶، حدیث: ۱۲۴۶۷