Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
376 - 475
 دیا گیا تھا اور ان پر شعلوں کی مار پڑتی تھی پس شیاطین اپنی قوم کے پاس لوٹ آئے، قوم بولی:کیا حال ہے؟ شیاطین نے کہا: اب ہمارا آسمانوں تک جانا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور ہمارے اوپر شعلے برسائے جاتے ہیں۔ قوم نے کہا: تمہارے آسمان تک جانے میں جورکاوٹ ہے وہ اب ظاہر  ہوئی ہے لہٰذا مشرق ومغرب کے تمام کناروں میں پھر کر دیکھو وہ کیا ہے جو تمہارے اور آسمانی خبروں کے درمیان رکاوٹ بنی ہے؟ چنانچہ وہ  تلاش کرتے ہوئے تِہامہ کی طرف آئے اس وقت آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممقامِ نَخْلہ سے بازارِ عُکاظ کی طرف جا رہے تھے جب جنات وہاں پہنچے تو آپ اپنے صحابہ کو نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، جب جنوں نے قرآن سنا تو کان لگادیئے اور بولے: بخدا! یہی وہ چیزہے جو تمہارے اور آسمانی خبروں کے درمیان رکاوٹ ہے۔ پس وہیں سے اپنی قوم کے پاس لوٹے اورکہا: ہم نے ایک عجیب قرآن سنا کہ بھلائی کی راہ بتاتا ہے لہٰذا ہم اس پر ایمان لائے اور ہم ہرگز کسی کو اپنے ربّ کا شریک نہ کریں گے۔چنانچہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے نبی پر یہ وحی نازل فرمائی:   قُلْ اُوۡحِیَ اِلَیَّ اَنَّہُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ (پ۲۹،الجن:۱)	
ترجمۂ کنز الایمان: تم فرماؤ مجھے وحی ہوئی کہ کچھ جنوں نے میرا پڑھنا کان لگا کر سنا۔
	جنوں کی بات آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو بذریعہ وحی بتا دی گئی تھی۔(1)
(5751)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:حضورنَبیّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:جوسناناچاہےگااللہ عَزَّ  وَجَلَّاسےسنادےگااورجودکھاناچاہےگااللہعَزَّ  وَجَلَّاسےدکھادے گا۔(2)
(5752)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں کہ حضورسیِّدِعالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہر  کیل والے درندےاور پنجے (سے شکار کرنے) والےہرپرندے سے منع فرمایا ہے۔(3)
امید کی کرن:
(5753)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں کہ نبی پاک، سیاح افلاک صَلَّی اللہُ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری ، کتاب التفسیر، باب ”قل اوحی الی“۳/ ۳۶۵،حدیث:۴۹۲۱، بتغیر قلیل
2…مسلم ،کتاب الزھد والرقائق، باب من اشرک فی عملہ غیر اللّٰہ ، ص ۱۵۹۴، حدیث:۲۹۸۶
3…مسلم، کتاب  الصید و الذبائح...الخ، باب تحریم اکل کل ذی ناب...الخ، ص۱۰۶۹، حدیث:۱۹۳۴