دم کرنا سنت ہے:
(5747)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: رحیم وکریم آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جناب حسن و حسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا پر اس دعا کے ذریعے دم کرتے تھے:اَعُوْذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ یعنی میں تمہیں اللہکے پورے کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان وزہریلے جانور سے اور ہر بیمار کرنے والی نظر سے۔(1)
حالتِ احرام میں مرنے کی فضیلت:
(5748)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:محرم کو انہی کپڑوں میں غسل دو جن کا اس نے احرام باندھا ہے اور اسے پانی اور بیری سے غسل دو اور اسے انہی کپڑوں میں کفن دو نہ اسے خوشبو لگاؤ نہ اس کا سر ڈھانپوبے شک اسے بروز قیامت اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ وہ حالت احرام میں تَلْبِیَہ کہہ رہا ہو گا۔ (2)
(5749)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:ایک شخص(حالتِ اِحرام میں)سواری سے گرا تو اس کی گردن ٹوٹ گئی (یعنی انتقال کر گیا)لوگوں نے نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اس کے متعلق عرض کی تو آپ نےارشاد فرمایا: اسے پانی اور بیری سے غسل دو اور انہی کپڑوں میں کفن دو اور اس کا سر نہ ڈھانپنا بے شک اسے بروز قیامت تلبیہ کہتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔(3)
جب جِنّات نے قرآن سنا:
(5750)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں:تاجدار رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نہ جنوں پر(قرآن) پڑھاتھا اور نہ انہیں دیکھا تھا، لیکن ایک دن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے چند صحابہ کے ساتھ بازار عُکاظ کی طرف چلے، ان دنوں شیاطین کو آسمانی خبریں لینے سے روک
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری، کتاب احادیث الانبیاء،باب ۱۱، ۲/ ۴۲۹،حدیث:۳۳۷۱
2… نسائی، کتاب الجنائز ،باب کیف یکفن محرم اذامات، ص۳۲۴، حدیث:۱۹۰۱، دون ”ملبیا“
3… بخاری، کتاب جزاء الصید، باب سنة المحرم اذا مات ،۱/ ۶۱۱، حدیث:۱۸۵۱