دروازے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی جانب سے یہ لکھا ہوا پایا گیا کہ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ذوالکفل کو بخش دیا ہے۔‘‘(1)
ماں کی شان:
(44-5743)…حضرتِ سیِّدُناسعیدبن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحضرتِ سیِّدُناابن عُمَررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:’’عورت حمل سے لے کر وَضْعِ حَمْل بلکہ دودھ چھڑانے کی مدت تک سرحدوں پر حفاظت کرنے والے سپاہی کی مثل ہے ، اگر اس دوران مر جائے تواس کے لئے شہید کا اجر ہے۔(2)
(5745)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام سے ارشاد فرمایا: اے جبریل! تم جتنا ہمارے پاس آیا کرتے ہو اس سے زیادہ کیوں نہیں آتے؟اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی:وَمَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّکَ ۚ لَہٗ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡنَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَیۡنَ ذٰلِکَ ۚ وَمَا کَانَ رَبُّکَ نَسِیًّا ﴿ۚ۶۴﴾ (پ۱۶،مریم:۶۴)
ترجمۂ کنز الایمان: (اور جبریل نے محبوب سے عرض کی) ہم فرشتے نہیں اترتے مگر حضور کے رب کے حکم سے اسی کا ہے جو ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے پیچھے اور جو اس کے درمیان ہے اور حضور کا رب بھولنے والا نہیں۔(3)
(5746)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں:نبی اکرم، شاہ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:دس ذوالحجہ سے زیادہ فضیلت والا عمل کسی دن میں نہیں۔ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ ارشاد فرمایا: جہاد فِیْ سَبِیْلِ اللہ بھی نہیں سوائے اس شخص کے جو اپنی جان و مال کے ساتھ راہِ خدا میں نکلا اور ان میں سے کوئی بھی شے لے کر واپس نہ لوٹا۔ (4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ترمذی، کتاب صفة القيامة باب۸ ۴،۴/ ۲۲۳حدیث: ۲۵۰۴ ،بتغیرقلیل
2… کنز العمال، کتاب النکاح،قسم الاقوال، ۱۶/۱۷۱،حدیث:۴۵۱۵۱
3… بخاری، کتاب التفسیر، باب قولہ ”ما نتنزل الّا بامر ربک“۳/ ۲۷۱،حدیث:۴۷۳۱،دون ”یا جبرئیل“
4…بخاری، کتاب العیدین ، باب فضل العمل فی ایام التشریق، ۱/ ۳۳۳ ،حدیث:۹۶۹۱،بتغیر قلیل