کرنے (یعنی صورت بگاڑنے) والے پر لعنت کی گئی ہے۔‘‘(1)
(5739)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے سنا کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے گھڑے کی نبیذ کو حرام فرمایا ہے، میں حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس گیااور عرض کی : آپ نے سنا کہ ابن عمر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا)کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہاہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ’’جَرّ‘‘ (گھڑے)کی نبیذ کو حرام فرمایا ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ابن عمر نے سچ کہا۔ میں نے عرض کی : ’’جَرّ‘‘ کیا چیز ہے؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ہر وہ شے جو مٹی سے بنائی گئی ہو۔(2)
(5740)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بغیر خوشبو والا زیتوں کا تیل لگایا۔(3)
(5741)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: حیا اور ایمان دونوں ملا دیئے گئے ہیں ایک کو اٹھایا جائے گا تو دوسرا بھی اٹھ جائے گا۔(4)
ندامت کا انعام:
(5742)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں: میں نے حضور نبی اکرم، نور مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو 20سے زائد مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا: بنی اسرائیل میں ذو الکفل نامی ایک شخص تھا وہ کسی گناہ سے نہیں بچتا تھا، اس کے پاس ایک عورت آئی اور خود کو پیش کیا تو اس نے 60 دینار دیئے اور جب اس کے پاس بد کاری کے لئے بیٹھا تو عورت پر کپکپاہٹ طاری ہو گئی اور وہ رونے لگی، ذُوالْکِفْل نے کہا : کیا معاملہ ہے؟ اس عورت نے کہا: خدا کی قسم! میں نے کبھی ایسا کام نہیں کیا اور اب مجبوری کی وجہ سے کر رہی ہوں۔ ذوالکفل نادم ہوا اور بغیر کچھ کئے اس کے پاس سے کھڑا ہو گیا ، اسی رات اس کو موت آ گئی ۔ جب صبح ہوئی تو اس کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری، کتاب الذبائح و الصید، باب ما یکرہ من المثلة...الخ،۳/ ۵۶۳ ،حدیث:۵۵۱۵ ،بتغیر قلیل
2…نسائی ، کتاب الاشربة، باب ذکر الادعية...الخ، ص ۸۸۸ ، حدیث: ۵۶۳۱، بتغیر قلیل
3… مسند احمد ، مسند عبد اللّٰہ بن عمر،۲/ ۳۵۸ ،حدیث:۵۴۰۹
4…مستدرک حاکم،کتاب الایمان، باب اذازنی العبد ...الخ، ۱/ ۱۷۶ ،حدیث:۶۶