Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
372 - 475
سیّدُنا سعید بن جبیر  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
	حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کئی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث لیں جن میں سے چند یہ ہیں: حضرتِ سیِّدُنا علی بن ابو طالب ، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عُمَر بن خطاب، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرو بن عاص، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن زبیر بن عوام، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن قیس ابو موسٰی اشعری، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مُغَفَّل مُزَنی، حضرتِ سیِّدُناعَدِی بن حاتم اور حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنوغیرہ  جبکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی اکثر روایات حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے ہیں۔
(5735)…حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا: رسول کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سونے کی انگوٹھی پہننے اور سواری پر سرخ زین رکھ کر سوار ہونےاور رکوع اور سجدے میں قرآن کی تلاوت کرنے سے مجھے منع فرمایا ہے۔(1)میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایاہے۔
(5736)…حضرتِ سیِّدُناعلی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں: آقائے دوجہان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تمہارے منہ قرآن کے راستے ہیں لہٰذا انہیں مسواک کے ذریعے پاک کرو۔(2)
جانوروں پر رحم:
(38-5737)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہم حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے ساتھ قریش کے کچھ نوجوانوں کے پاس سے گزرے ،وہ لوگ ایک زندہ مرغی کو زمین میں گھاڑ کر پتھروں سے نشانہ لگا رہے تھے، جب انہوں نے حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو دیکھا تو بھاگ گئے ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:یہ  کیا معاملہ ہے؟ خدا کی قسم! دنیا ومافیہا سب کچھ میرے لئے ہواور مجھے  حضرتِ سیِّدُنا نوح  عَلَیْہِ السَّلَام جتنی عمر ملے تب بھی میں ایسا کرنا پسند نہ کروں کیونکہ میں نے جناب سَیِّدُالْمُرْسَلِین،رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے ہوئے سنا کہ ’’جانوروں کو مُثْلہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم، کتاب الباس و الزینة، باب النهی عن لبس الرجل  ...الخ، ص ۱۱۵۲، حدیث:۲۰۷۸، بتغیر
2…مسندالفردوس، ۱/ ۱۳۲، حدیث:۸۴۷