مجھےاس امت کےاعمال کی جانچ کرنےاورتبدیل کرنےسےروکےرکھاہے۔حجاج نےکہا:کیامطلب ہے؟ آپ نے فرمایا: تو بہتر جانتا ہے۔ حجاج نے کہا: تو مجھ سے کچھ چھپا رہا ہے۔ آپ نے فرمایا: ہاں، وہ بات جو تجھے بری لگے خوشی نہ دے۔ حجاج نے پھرکہا: تو مجھ سے کچھ چھپا رہا ہے۔آپ نے فرمایا: مجھے معاف ہی رکھ۔حجاج نے کہا : اگر میں نے تجھے معاف کر دیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے معاف نہیں کرے گا۔ آپ نے فرمایا:میں جانتا ہوں کہ تو کتابُاللہ کا مخالف ہے اور وہ کام کرتا ہے جس سے تیری ہیبت بڑھ جائے جبکہ یہ کام تجھے ہلاکت میں ڈال دے گا، کل کو جب تو اس پر پیش ہو گا تو خود ہی جان لے گا۔حجاج نے کہا :خدا کی قسم! میں تجھے ضرور قتل کروں گا اور ایسے طریقے سے قتل کروں گا کہ نہ تجھ سے پہلے کسی کو ایسے قتل کیا اور نہ تیرے بعد کسی کو اس طرح قتل کروں گا۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: تو میری دنیا خراب کرے گا میں تیری آخرت خراب کر دوں گا۔حجاج نے کہا: اے غلام ! تلوار اور چمڑے کا فرش لے آ۔ جب لایا گیاتو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مسکرا دیئے ۔ حجاج نے کہا : مجھے تو پتا چلا تھا کہ تم ہنستے نہیں؟ آپ نے فرمایا : ہا ں میں نہیں ہنستا۔حجاج نے کہا: تو پھر قتل کے وقت کیوں ہنسے؟ آپ نے فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر تیری جرأت اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا تجھ پر حِلْم دیکھ کر۔ حجاج نے کہا : اے غلام! اس کو قتل کر دے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے قبلے کی جانب منہ کیا اور فرمایا: میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان و زمین بنائے ایک اسی کا ہوکراورمیں مشرکوں میں نہیں۔ حجاج نے کہا : اس کا منہ قبلے سے پھیر دو۔ آپ نے فرمایا: تو تم جدھر منہ کرو ادھر وَجْہُ اللہ(خدا کی رحمت متوجہ ہے)۔حجاج نے کہا: اسے زمین پر لِٹا دو۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےیہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی:
مِنْہَا خَلَقْنٰکُمْ وَ فِیۡہَا نُعِیۡدُکُمْ وَ مِنْہَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی ﴿۵۵﴾ (پ۱۶،طٰہٰ:۵۵)
ترجمۂ کنز الایمان: ہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا اور اسی میں تمہیں پھر لے جائیں گے اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے۔
حجاج نے کہا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دشمن کو ذبح کر دو اسے آج ہی قرآن کی آیات یاد آ رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نفاق(منافقت)کی تعریف
٭…زبان سےمسلمان ہونےکادعوٰی کرنااوردل میں اسلام سےانکارکرنانفاقِ اعتقادی اورزبان ودل کا یکساں نہ ہونانفاقِ عملی کہلاتاہے۔(بہارشریعت،حصہ۱،۱/ ۱۸۲)