Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
37 - 475
	(پھرفرمایا:)’’اے علی!اپنے معاملات پرغور کرو،اپنی زبان قابو میں رکھو اور اپنے زمانے کے جن لوگوں سے میل جول رکھو انہیں سمجھو سلامتی  اور فائدے میں رہوگے۔‘‘(1)
سیِّدُناعلیرَضِیَ اللہُ عَنْہکی شان:
(4643)… حضرتِ سیِّدُنا بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی رحمت،شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:جس کا میں مولا (مددگار)ہوں اس کے علی بھی مولاہیں۔(2)
میں بے خوف نہیں ہوں:
(4644)…اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: میرے سرتاج، صاحِبِ معراج صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب گھن گرج والابادل دیکھتے تو چہرہ مبارک متغیرہوجاتا، باہرجاتے، اندرآتے، سامنےآتے، پیچھے جاتے، بارش برستی تویہ کیفیت دورہوجاتی۔ میں نے اس بارے میں عرض کی تو ارشاد فرمایا: میں اس فرمانِ باری تعالیٰ سے بےخوف نہیں ہوں: 
فَلَمَّا رَاَوْہُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِہِمْ ۙ قَالُوۡا ہٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا ؕ بَلْ ہُوَ مَا 
ترجمۂ کنز الایمان:پھرجب انہوں نے عذاب کو دیکھابادل کی طرح آسمان کے کنارے میں پھیلاہوااُن کی وادیوں کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……اس آیت کی تفسیر میں مروی ہے آپ نے فرمایا:دودوست مومن اوردودوست کافرمومن دوستوں میں ایک مرجاتا ہے توبارگاہِ الٰہی میں عرض کرتا ہے:یارب!فلاں مجھے تیری اورتیرے رسول کی فرمانبرداری کا اورنیکی کرنے کا حکم کرتا تھا اور مجھے برائی سے روکتا تھااورخبردیتا تھا کہ مجھے تیرے حضورحاضرہونا ہے،یاربّ!اس کو میرے بعدگمراہ نہ کراوراس کوہدایت دے جیسی میری ہدایت فرمائی اوراس کا اکرام کرجیسامیرااکرام فرمایا۔جب اس کامومن دوست مرجاتا ہے تواللہتعالیٰ دونوں کو جمع کرتا ہے اورفرماتا ہےکہ تم میں ہرایک دوسرے کی تعریف کرے توہرایک کہتا ہے کہ یہ اچھا بھائی ہے، اچھا دوست ہے،اچھارفیق ہے اوردوکافردوستوں میں سے جب ایک مرجاتا ہے تودعاکرتا ہے:یاربّ!فلاں مجھے تیری اور تیرے رسول  کی فرمانبرداری سے منع کرتا تھااوربدی کا حکم دیتا تھا،نیکی سے روکتا تھااورخبر دیتا تھا کہ مجھے تیرے حضور حاضر ہونانہیں تواللہتعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میں سے ہرایک دوسرے کی تعریف کرے،توان میں سے ایک دوسرے کوکہتا ہے: بُرابھائی،بُرادوست،بُرارفیق۔
… البداية والنھایة،احداث سنة ست ومائة،۶/ ۳۸۵،بتغیرقلیل
2… ترمذی،ابواب المناقب، باب مناقب علی بن ابی  طالب،۵/۳۹۸ ،حدیث:۳۷۳۳ عن زید بن ارقم