فرمایا: کیوں روتے ہو؟ میں نے عرض کی: آپ کی اس حالت کودیکھ کر۔فرمانے لگے: مت رو، یہ تو علْمِ الٰہی میں پہلے سے مقدّر ہو چکا تھا، پھر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی:
مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمْ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مِّنۡ قَبْلِ اَنۡ نَّبْرَاَہَا ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللہِ یَسِیۡرٌ ﴿۲۲﴾ۚۖ (پ۲۷،الحدید:۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان: نہیں پہنچتی کوئی مصیبت زمین میں اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب میں ہے قبل اس کے کہ ہم اُسے پیدا کریں بے شک یہ اللہکو آسان ہے۔
دوستوں کے ساتھ ایسا...!
(5721)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا موسٰی اور حضرتِ سیِّدُنا ہارون عَلَیْہِمَا السَّلَام نے حضرت سیِّدُناہارون عَلَیْہِ السَّلَام کے دو بیٹوں کو جانور دے کر بھیجا کہ اسے قربان کر دو۔ (واپسی پر) ان دونوں نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا : اسے آگ کھا گئی۔ چنانچہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان دونوں پر آگ کو بھیجا تو اس نے ان دونوں کھا لیا پھراللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا موسٰی اور حضرتِ سیِّدُنا ہارون عَلَیْہِمَا السَّلَام کی طرف وحی کی: میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایسا کرتا ہوں تو اپنے دشمنوں کے ساتھ کیسا سلوک کروں گا؟
چھینک کا جواب قرض ہے:
(5722)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جو اپنے مسلمان بھائی کے پاس چھينکا اور اس نے چھینک کا جواب نہ دیا تو یہ جواب اس پر قرض ہو گا اور بروز قیامت اس سے وصول کیا جائے گا۔
(5723)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روزہ دار کے بوسہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:کہا گیا ہے کہ یہ برائی کا پیغام ہے۔
(5724)… حضرتِ سیِّدُنا اسماعیل بن عبدالمَلِکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے دادا کی وراثت کے بارے میں پوچھا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : اے میرے بھتیجے! کہا جاتا تھا:جسے جہنم کی اصل پر جرأت کرنا پسندہو اسے چاہیے کہ دادا کی وراثت پر جرأت کرے۔
(5725)… حضرتِ سیِّدُناایوب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک دن حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی مجلس سے کھڑے ہوئے تو میں نے ان سے ایک حدیث کے بارے میں پوچھ لیا،انہوں نے