زمانَۂ جاہلیت کے لوگ پتھرکو پوجتےتھے اور جب انہیں کوئی دوسرا خوبصورت پتھر نظر آتا تو پہلے کو پھینک دیتے اور دوسرے کو پوجنے لگتے ۔
(5716)…
اَمْثَلُہُمْ طَرِیۡقَۃً (پ۱۶،طٰہٰ:۱۰۴) ترجمۂ کنز الایمان: ان میں سب سے بہتر رائے والا۔
یعنی ان میں سے کامل عقل والا۔
(5717)…
کَلَّاۤ اِنَّ کِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیۡ سِجِّیۡنٍ ؕ﴿۷﴾ (پ۳۰،المطففین:۷)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک کافروں کی لِکَھتْ سب سے نیچی جگہ سِجِّین میں ہے۔
یعنی ابلیس کے جبڑے تلے۔
اِلَّا مِنۡ ضَرِیۡعٍ ۙ﴿۶﴾ (پ۳۰،الغاشية:۶) ترجمۂ کنز الایمان: مگر آگ کے کانٹے۔
ضَرِیْع ے مراد پتھر ہیں۔
(5718)…
فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیۡرِ﴿۱۱﴾ (پ۳۰،الملک:۱۱) ترجمۂ کنز الایمان: توپھٹکار ہو دوزخیوں کو۔
سَعِیْر جہنم میں ایک وادی ہے۔
(5719)…
لَاجَرَمَ اَنَّ لَہُمُ الْنَّارَ وَاَنَّہُمۡ مُّفْرَطُوۡنَ ﴿۶۲﴾ (پ۱۴،النحل:۶۲)
ترجمۂ کنز الایمان: تو آپ ہی ہوا کہ ان کے لئے آگ ہے اور وہ حد سے گزارے ہوئے ہیں۔
وہ لوگ آگ میں قید ہوں گے اور اسی میں انہیں فراموش کر دیا جائے گا(یعنی ہمیشہ اسی میں رہیں گے)۔
تقدیر پر یقین:
(5720)…حضرتِ سیِّدُنا رَبِیع بن ابو مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب حضرتِ سیِّدُناسعید بن جُبَیْر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو قید کر کے حَجَّاج کی طرف لے جایاجا رہا تھا تو میں ان کےپاس آیا اور رونے لگا: انہوں نے