Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
360 - 475
	حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن یَمانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰننےبھی یہی فرمایا ہےمگر انہوں نے70 اور30میل کا ذکر کیا ہے۔
(11-5710)…فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
وَ لَقَدْ کَتَبْنَا فِی الزَّبُوۡرِ مِنۡۢ بَعْدِ الذِّکْرِ اَنَّ الْاَرْضَ یَرِثُہَا عِبَادِیَ الصّٰلِحُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾ (پ۱۷،الانبیآء:۱۰۵)
 ترجمۂ کنز الایمان:اور بے شک ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد لکھ دیا کہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے۔
	اس کی تفسیرمیں حضرتِ سیِّدُناسعیدبن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:زَبُوْرسے قرآن پاک ذِکْر سے توریت شریف اور اَرْضَسے جنت مراد ہے۔
(5712)… 
قَدَّرُوۡہَا تَقْدِیۡرًا ﴿۱۶﴾   (پ۲۹،الدھر:۱۶)	ترجمۂ کنز الایمان:انہیں پورے اندازہ پر رکھا ہو گا۔
	یعنی ان کے ربّ کے اندازے پر۔
(5713)…
رَبِّ اِنِّی لِمَاۤ اَنۡزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیۡرٍ فَقِیۡرٌ ﴿۲۴﴾ (پ۲۰،القصص:۲۴)	
ترجمۂ کنز الایمان: اے میرے رب میں اس کھانے کا جو تو میرے لیے اُتارے محتاج ہوں۔
	اس دن وہ (یعنی سیِّدُناموسٰی عَلَیْہِ السَّلَام) کھجور کے ایک ٹکڑے کے محتاج تھے۔
(5714)… 
وَّ لَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖۤ اَحَدًا ﴿۱۱۰﴾٪ (پ۱۶،الکھف:۱۱۰)	
ترجمۂ کنز الایمان: اور اپنے رب کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے۔
یعنی کسی کو دکھانے کے لئے اپنے ربّ کی عبادت نہ کرے۔
(5715)… 
اَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ (پ۱۹،الفرقان:۴۳)	
ترجمۂ کنز الایمان: کیا تم نے اسے دیکھا جس نے اپنے جی کی خواہش کو اپنا خدا بنا لیا۔