Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
36 - 475
اورجنبی (جس پر غسل فرض ہو)قرآن میں سے کچھ نہ پڑھیں(1)۔‘‘ (2)
لوگوں سے میل جول بڑھاؤ:
(4642)… حضرتِ سیِّدُنا انسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مکی مدنی آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسےارشادفرمایا:اے علی!مؤمنین سےجان پہچان بڑھاؤکہ دنیامیں جان پہچان بڑھاناآخرت میں فائدہ مند ہے۔حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم چلے گئے، پھرجہاں بھی  ٹھہرکرکسی سےملاقات کرتےتووہ آخرت کےلئےہی ہوتی،پھربارگاہِ رسالت میں حاضرہوئےتو آپ نےارشادفرمایا:جس بات کامیں نےتمہیں حکم دیاتھااس بارےمیں تم نےکیاکیا؟عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!جیساآپ نے فرمایا میں نے اسی طرح کیا۔ارشادفرمایا:’’ان کی باتوں کو آزماؤ۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب دوبارہ تشریف لائےتوسرجھکائےہوئےتھے،پیارےمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’اے علی! کیا میں یہ گمان کروں کہ آخرت کی فکر کرنے والوں کے علاوہ بھی کوئی تمہارے ساتھ ثابت قدم رہا۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی:اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! یہ گمان نہ رکھیں۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیتِ مقدسہ تلاوت فرمائی:
اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَئِذٍۭ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیۡنَ ﴿ؕ٪۶۷﴾ (پ۲۵،الزخرف:۶۷)
ترجمۂ کنز الایمان:گہرے دوست اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے مگرپرہیزگار۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…جس کونہانےکی ضرورت ہو(یعنی جس پرغسل فرض ہو)اس کومسجدمیں جانا،طواف کرنا،قرآن مجیدچھونااگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یاجلدیاچولی چھوئےیابےچھوئےدیکھ کریازبانی پڑھنایاکسی آیت کالکھنایاآیت کاتعویذلکھنایاایساتعویذچھونایاایسی انگوٹھی چھونایاپہنناجیسےمُقَطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے۔(بہارشریعت،حصہ۲،۱/ ۳۲۶)حیض ونفاس والی عورت کوقرآن مجیدپڑھنا دیکھ کر،یازبانی اوراس کاچھونااگرچہ اس کی جلدیاچولی یاحاشیہ کوہاتھ یاانگلی کی نوک یابدن کاکوئی حصہ لگےسب حرام ہیں۔
(بہارشریعت،حصہ۲، ۱/ ۳۷۹)
2… ترمذی، ابواب الطھارة،باب ماجاءفی الجنب والحائض ...الخ،۱/ ۱۸۲ ،حدیث: ۱۳۱ ،عن ابن عمر 
	دارقطنی،کتاب الطھارة،باب فی النھی للجنب والحائض عن قراءةالقران،۱/ ۱۷۴ ،حدیث: ۴۲۸ 
3… صدرالافاضل حضرت علامہ مولاناسیِّدمحمدنعیم الدین مرادآبادیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیتفسیر’’خزائن العرفان‘‘میں اس آیتِ کے تحت لکھتے ہیں:دینی دوستی اوروہ محبت جواللہتعالیٰ کے لئے ہے باقی رہے گی۔حضرت علی مرتضٰیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے…