Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
359 - 475
 ہوئی چنانچہ آپ نے جنتی انگوروں کے گچھے کونیچے کیااور اس میں سے کھایا ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  یہ بیان کرنے کے بعد اس آیت مبارکہ  کی تلاوت کی :
خُلِقَ الْاِنۡسَانُ مِنْ عَجَلٍ ؕ  (پ۱۷،الانبیآء:۳۷)	ترجمۂ کنز الایمان: آدمی جلد باز بنایا گیا۔
(5705)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: اگر  رومیوں کا شور وغُل نہ ہوتا تو تم ضرور وقت ِ غروب سورج کے ڈوبنے کی آواز سنتے۔
آباء واجداد کی نیکی کام آتی ہے:
(5706)… 
وَکَانَ اَبُوۡہُمَا صَالِحًا ۚ   (پ۱۶،الکھف:۸۲)	ترجمۂ کنز الایمان: اور ان کا باپ نیک آدمی تھا۔
	حضرتِ سیِّدُناسعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس کی تفسیر میں فرماتے ہیں: وہ شخص امانتوں اور ودیعتوں کو ان کے مالکوں کے سپرد کرتا تھا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس کے خزانے کی حفاظت فرمائی حتّٰی کہ اس کے دونوں  بیٹوں نے اس خزانے کو نکال لیا۔
مٹکوں جتنے پھل:
(5707)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جنتی کھجور کے درخت ایسے ہیں جڑیں سرخ سونے کی،تنا سبز زمرد کا اور اس کے پتےجنتیوں کا لباس اور اسی سے ان کے زیورات یعنی بالیاں وغیرہ ہوں گی، اس کے پھل مٹکوں اور ڈولوں کی طرح بڑے، شہد سے زیادہ میٹھے اور مکھن سے زیادہ نرم و ملائم ہیں اور ان میں گھٹلی  بھی نہیں۔
(09-5708)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:  اہل جنت میں سے ایک شخص کا قد 90 میل ہو گا اور عورت کا قد 80 میل ہو گا اور اس کے بیٹھنے کی جگہ ایک جَریب (1)ہو گی اور مرد کی شہوت اس کے جسم میں 70 سال تک جاری رہے گی جس کی وہ لذت پائے گا۔ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…جریب ایک پیمانہ ہے جو چارقفیز کے برابر ہوتا ہےاور ایک قفیز144 ہاتھ کی لمبائی اوروزن میں12 صاع کے برابر ہوتا ہے۔ (القاموس المحیط،۱/ ۱۳۹، ۷۱۸)