ادھڑ جائیں گی اگر کوئی گزرنے والا ان کےپاس سےگزرتا تو ان کی کھالیں دیکھ کر انہیں پہچان لیتا کہ یہ چہرے ان کھالوں میں تھے ،پھر ان پر پیاس مسلّط کر دی جائے گی، وہ پانی مانگیں گے تو پگھلے ہوئے تانبے کے جیسے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی جس کی گرمی انتہا کو پہنچتی ہو گی۔ جب اسے اپنے مونہوں کے قریب کریں گے تو ان کے منہ بھون دے گا ، کھالیں جھڑ جائیں گی اور جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے گَل جائے گا وہ چلیں گے تو ان کی اَنْتَڑیاں اور کھالیں گر رہی ہوں گی، پھر فرشتے ان کو لوہے کے گرزوں سے ماریں گے تو ان کا ہر ہر عضو الگ الگ ہو جائے گااور وہ لوگ موت مانگ رہے ہوں گے۔
سیِّدُنایوسف عَلَیْہِ السَّلَامکے کتنے بیٹے تھے؟
(5698)…فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
لَوْلَاۤ اَنۡ رَّاٰبُرْہَانَ رَبِّہٖ ؕ (پ۱۲،یوسف:۲۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اگر اپنے رب کی دلیل نہ دیکھ لیتا۔
اس کی تفسیر میں حضرتِ سیِّدُناسعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنایوسف عَلَیْہِ السَّلَام نے ایک صورت دیکھی جس میں حضرتِ سیِّدُنا یعقوب عَلَیْہِ السَّلَامکا چہرہ نظر آیا جو کہ اپنی انگلی کو دانتوں میں دبائے ہوئے تھے انہوں نے حضرتِ سیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَامکے سینے پر ہاتھ مارا تو ان کی شہوت ان کی انگلیوں کے پوروں سے نکل گئی۔ حضرتِ سیِّدُنا یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کے ہر بیٹے کے12بیٹے ہوئے سوائے حضرتِ سیِّدُنا یوسفعَلَیْہِ السَّلَام کے اس لئے کہ ان کی شہوت اُس معاملے کے سبب کم ہو گئی تھی لہٰذا ان کے 11بیٹے تھے۔
(5699)… مُتَّکِـِٕیۡنَ عَلٰی فُرُشٍۭ بَطَآئِنُہَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ ؕ (پ۲۷،الرحمٰن:۵۴)
ترجمۂ کنز الایمان: ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَسْتَر قَنادیز کا۔
ان کا ظاہر(یعنی غلاف)جمے ہوئے نور کا ہوگا۔
(5700)… وَ قَدْ کَانُوۡا یُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوۡدِ وَ ہُمْ
ترجمۂ کنزالایمان:اوربےشک دنیامیں سجدہ کےلیے بلائے