سیّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے تفسیری اقوال
شانِ یارِ غار:
(5686)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:بارگاہِ رسالت میں یہ آیت مبارکہ تلاوت کی گئی:
یٰۤاَیَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّۃُ ﴿۲۷﴾٭ۖ (پ۳۰،الفجر:۲۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اے اطمینان والی جان۔
حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کہا: یہ کتنا اچھا ہے۔تو نبیوں کے سُلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:بے شک ملک الموت آپ کو موت کے وقت ضرور یہ کہیں گے۔(1)
(5687)… یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ اَرْضِیۡ وٰسِعَۃٌ (پ۲۱،العنکبوت:۵۶)
ترجمۂ کنزالایمان:اےمیرےبندوجوایمان لائے بےشک میری زمین وسیع ہے۔
اس کی تفسیر میں حضرتِ سیِّدُناسعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب کسی جگہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی کی جائے تو وہاں سے نکل جاؤ۔
(5688)… فَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ (پ۲،البقرة:۱۵۲)
ترجمۂ کنز الایمان:تومیری یادکرو میں تمہارا چرچاکروں گا۔
یعنی تم میری عبادت کے ذریعے میرا ذکر کرو میں اپنی مغفرت کے ساتھ تمہاراچرچا کروں گا۔
(5689)… وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ ہَدًّا ﴿ۙ۹۰﴾ (پ۱۶،مریم:۹۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اور پہاڑ گر جائیں ڈھ(مسمارہو) کر۔
یعنی ایک کے اوپر ایک ۔
(5690)… اُولِی الْاَیۡدِیۡ وَ الْاَبْصَارِ ﴿۴۵﴾ (پ۲۳،صٓ:۴۵)
ترجمۂ کنز الایمان:قدرت اور علم والوں کو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…نودر الاصول للحكيم ترمذى،الاصل العاشر، ۱/ ۶۰،حدیث:۷۳