دیا پھر جب وہ نماز فجر پڑھا چکے تو فرمایا: جب صبح طلوع ہو جائے تو نماز فجر ادا کرنے سے پہلے ذِکْرُاللہ کے علاوہ کوئی کلام نہ کیا کرو۔
یومِ عرفہ کا روزہ:
(5671)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ذوالحجہ کی پہلی10راتوں میں اپنے چراغ نہ بجھایا کرو(یعنی رات میں عبادت کیا کرو)۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوعبادت بہت پسند تھی اور فرمایا کرتے تھے: اپنے خادموں کو اٹھایا کرو کہ سحری کریں اوریوم عرفہ کا روزہ رکھیں۔
(5672)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے ساتھی آزمائش میں مبتلا رہتے جبکہ میں سمجھتا شاید اللہ عَزَّ وَجَلَّکی نظر رحمت مجھ پر نہیں ہے حتّٰی کہ مجھ پر بھی آزمائش آ گئی۔
(5673)… حضرتِ سیِّدُنا بُکیر بن عتیقرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو ایک پیالے میں شہد کا شربت پیش کیا تو انہوں نے پی لیا۔پھر آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: خدا کی قسم! مجھ سے اس بارے میں سوال ہو گا۔ میں نے عرض کی : اس کے بارے میں کیوں؟ آپ نے فرمایا: میں نے اسے پیا ہے اور میں اس سے لذت محسوس کر رہا ہوں۔
(5674)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: مال کا ضائع کرنا یہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے حلال رزق دے اور تو اسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی میں خرچ کر دے۔
شکر افضل یا صبر؟
(5675)… حضرتِ سیِّدُنا مسلم بَطین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا : شکر افضل ہے یا صبر؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: صبر افضل ہے مگر میرے نزدیک عافیت ہی زیادہ پسندیدہ ہے۔
مؤمنین کے بچے کہاں رہیں گے؟
(5676)… حضرتِ سیِّدُنا جعفر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہم نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مؤمنین کی اولاد کے بارے میں پوچھاتو آپ نے فرمایا: وہ والدین میں سے بہتر کے ساتھ ہونگے،