خوف سے سونے سے پہلے ہی وتر پڑھ لیتے ہیں پھر اگر انہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّرات میں اٹھنے کی توفیق دیتا ہے تو وہ حسبِ توفیق نفل پڑھنے کے بعد وتر دوبارہ ادا کرتے ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : یہ بدعت ہے جب تم سونے سے قبل وتر پڑھ چکو اور پھر اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں قیام کی توفیق دے تو جتنا ممکن ہو نفل پڑھواور وتر دوبارہ نہ پڑھو اور انہی پر کفایت کرو جو پڑھ چکے ہو۔
بیماری پر صبر:
(5667)… حضرتِ سیِّدُنا ابو شہاب موسٰی بن نافع عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الوَاسِع فرماتے ہیں: میں مکہ مکرمہ میں حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس آیا ان کے سر میں شدید درد تھا ،ان کے پاس بیٹھے ایک شخص نے کہا: کیا میں کسی دم کرنے والے کو لاؤں جو اس دردِ شقیقہ(آدھے سر کا درد) کا دم کر دے؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: مجھے دم کرنے والے کی حاجت نہیں۔
بزرگوں کی پیروی:
(5668)… حضرتِ سیِّدُناابو شہاب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:دورانِ طواف حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹا تو(جوتا اتر گیا)آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دوسرا جوتا بھی اتار دیا۔ جب لوگوں نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے۔
سلف کے ناخلف:
(5669)…اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فرمان ہے:
فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعْدِہِمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْکِتٰبَ یَاۡخُذُوۡنَ عَرَضَ ہٰذَا الۡاَدْنٰی (پ۹،الاعراف:۱۶۹)
ترجمۂ کنز الایمان: پھر اُن کی جگہ اُن کے بعد ناخلف آئے کہ کتاب کے وارث ہوئے اس دنیا کا مال لیتے ہیں۔
حضرتِ سیِّدُناسعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:اس سے مراد گناہ ہیں۔
(5670)… حضرتِ سیِّدُنا خُصَیْف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے امامت کے مصلّےکے پیچھے فجر کے فرضوں سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں میں بھی ان کے پہلو میں دو سنت پڑھ کر بیٹھ گیا اور ان سے کتابُ اللہ کی ایک آیت کے بارے میں پوچھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ