Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
345 - 475
ہلاکت کی نشانی:
(5650)… حضرتِ سیِّدُنا ہلال بن خَباب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّاب فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا:لوگوں کی ہلاکت کی کیا نشانی ہے؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ان کے علما کا دنیا سے چلے جانا۔
بنی اسرائیل کے سوالات:
(5651)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:بنی اسرائیل نے حضرتِ سیِّدُنا موسٰی عَلَیْہِ السَّلَامسےپوچھا: کیا تمہارا ربّ سوتا ہے؟ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرو۔ انہوں نے کہا:کیا تمہارا ربّ نماز پڑھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرو۔ انہوں نے کہا: کیا تمہارا ربّ رنگ کرتا ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرو۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ کی طرف وحی فرمائی: بنی اسرائیل  پوچھتے ہیں: کیا تمہارا  ربّ سوتا ہے ؟لہذا تم دو شیشےلو اور اپنے ہاتھوں پر رکھ لو اور پھر ساری رات کھڑے رہو  چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ایسا ہی کیا جب  کافی رات گزر گئی تو آپ کو اونگھ آگئی اور گھٹنوں تک جھک گئے لیکن پھر سیدھے کھڑے ہو گئے  رات کے پچھلے پہرپھر اونگھ کی وجہ سے جھکےتو شیشے گر کر ٹوٹ گئے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: اگر میں سوتا تو زمین و آسمان گر جاتے اور ان شیشوں کی طرح ہر چیز تباہ ہو جاتی۔
	حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : یہ آیت ِ مبارکہ اسی بارے میں نازل ہوئی ہے:
اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ (پ۳،البقرة:۲۵۵)	
ترجمۂ کنز الایمان: اللہہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند۔
	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:اور وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کیا تمہارا رب رنگ کرتا ہے؟تو تمام رنگ سرخ، سفید، سیاہ میں کرتا ہوں۔اور وہ پوچھتے ہیں: کیا تمہارا رب نماز پڑھتا ہے؟تو سنو! میں اور میرے فرشتے میرے انبیا اور رسولوں پر درود بھیجتے ہیں اور یہی میری نماز ہے۔
فرشتوں کی نماز:
(5652)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضورنبی پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی