Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
344 - 475
 میں ان کے دن شمار کرنے لگا۔
(5644)…حضرتِ سیِّدُنا حُمَید اَعْرج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا بیٹا آیا تو آپ نے فرمایا: میں اس کے اچھے وقت کو جانتا ہوں وہ یہ کہ اس کا انتقال ہو جائے گا۔  چنانچہ میں ان کے دن شمار کرنے لگا ۔
والدہ کی قسم کا پاس:
(5645)…حضرتِ سیِّدُناسعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے بچھو نے ڈنک مارا تو میری ماں نے  مجھے قسم دی کہ میں دم کرواؤں گالہٰذامیں نےاپناوہ ہاتھ دم کرنےوالےکےسامنےکردیاجس پربچھونے  ڈنک نہیں مارا تھا اور میں نے اس بات کو نا پسند کیا کہ میری ماں  کی قسم ٹوٹ جائے۔
(5646)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مجھے موتیوں سے بھرے کمرے  پر امانت دار مقرر کیا جانا خوبصورت عورت پر امانت دار مقرر کئے جانے سے زیادہ پسند ہے۔
(5647)…حضرتِ سیِّدُناعمر بن ذَررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا خط پڑھا اس میں لکھا تھا :جان لو! زندگی کا ہر دن مومن کے لئے غنیمت ہے۔
اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی اطاعت:
(5648)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: خوف وہی ہے کہ تو  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرے یہاں تک کہ وہ خوف تیرے اور  گناہوں کے درمیان حائل ہو جائے پس یہ خوف اور ذکر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت ہےتو جس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت کی یقیناً اس نے ذکر کیا اور جس نے اطاعت نہ کی وہ ذکر کرنے والا نہیں اگرچہ کثرت سے تسبیح و تلاوتِ قرآن کرنے والا ہو۔
(5649)… حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے اہْلِ بصرہ سے زیادہ کعبہ شریف کی حرمت کا پاس رکھنے والا  اوراس پر حریص کسی کو نہیں دیکھا، ایک رات  میں نےایک  لڑکی کو دیکھا کہ کعبہ کے پردے کے ساتھ چمٹی روتے اور گڑگڑاتے ہوئے دعا مانگتی رہی حتّٰی کہ اس کا انتقال ہو گیا۔