Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
340 - 475
حضرت سیِّدُنا سعید بن جُبَیْر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبھی تابعی بزرگ ہیں۔آپ رونے والے فقیہ، دعا کرنے والے عالِم، خوش بخت شہید اور بہترین حمدکرنے والے تھے۔
	منقول ہے : توکل میں ثابت قدمی اور علوم نقلیہ میں شوق کا نام تصوف ہے۔
خوفِ خدا میں رونا:
(24-5623)…حضرتِ سیِّدُناقاسم بن ابو ایوب اَعْرَجرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ رات بھر رویا کرتے تھے حتّٰی کہ ان کی بینائی کمزور ہو گئی۔
(5625)…حضرتِ سیِّدُناعطا بن سائب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکبھی کبھی تو  ہمیں بھی رلا دیتے تھے۔
(5626)…حضرتِ سیِّدُناقاسم بن ابو ایّوب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو نماز میں20 سے زائد مرتبہ اس آیتِ مبارکہ کی تکرار کرتے ہوئے سنا:
وَاتَّقُوۡا یَوْمًا تُرْجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللہِ٭۟ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَہُمْ لَا یُظْلَمُوۡنَ﴿۲۸۱﴾٪ (پ۳،البقرۃ:۲۸۱) ترجمۂ کنز الایمان: اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہکی طرف پھرو گےاور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھر دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔
(5627)…حضرتِ سیِّدُناسعید بن عُبَیْدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب اس آیتِ  مبارکہ پر پہنچتے تو دو یا تین مرتبہ اس کا تکرار کرتے:
فَسَوْفَ یَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۷۰﴾ اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیۡۤ اَعْنَاقِہِمْ وَ السَّلٰسِلُ ؕ یُسْحَبُوۡنَ ﴿ۙ۷۱﴾ فِی الْحَمِیۡمِ ۬ۙ (پ۲۴،المؤمن:۷۰تا۷۲)
ترجمۂ کنز الایمان: وہ عنقریب جان جائیں گے جب ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور زنجیریں گھسیٹے جائیں گے کھولتے پانی میں۔
 (5628)…حضرتِ سیِّدُنا وِقَاءبن اِیاسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے کہا گیا: کیا حضرتِ سیِّدُنا سعید بن جبیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبھی آج کل کےاماموں کی طرح نمازمیں جھومتےیاآیات کوباربارلوٹاتےتھے؟حضرتِ سیِّدُنا