Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
338 - 475
جہاد کرنا اور حج مبرور، پھر وادی میں اس طرح گواہی دینا:اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ۔ پھر ارشاد فرمایا:میں گواہی دیتا ہوں  کہ جو  بھی اس طرح گواہی دے وہ شرک سے بری ہے۔(1)
درودایسے پڑھو:
(5619)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:جب حضور سرور عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر درود پڑھو تو خوبصورت انداز میں پڑھو کہ تم نہیں جانتے کہ شاید تمہارا درود  نبیوں کے سُلطان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر پیش کیا جائے،عرض کی گئی: ہمیں سکھائیے۔ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےفرمایا:اس طرح پڑھو:اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَرَحْمَتَكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلٰى سَيِّدِ الْمُرْسَلِيْنَ وَاِمَامِ الْمُتَّقِيْنَ وَخَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ اَللّٰهُمَّ ابْعَثْہٗ مَقَامًامَحْمُودًايَغْبِطُہُ الْاَوَّلُوْنَ وَالْاٰخَرُوْنَ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌیعنی اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنا دروداور اپنی رحمت اور اپنی برکتیں، رسولوں کے سردار، پرہیزگاروں کے امام، سب سےآخری نبی، تیرے  بندے اور رسول محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نازل فرما، اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّان کو مقام محمود عطا فرما جس پر سب اَوَّلین اور آخرین رشک کریں،اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ! محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور ان کی آل پر درود بھیج جس طرح  تو نے ابراہیمعَلَیْہِ السَّلَام اور  ان کی آل پر  درود بھیجابے شک تو حمداور بزرگی والا ہے، اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور ان کی اٰل پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کی اٰل پر برکتیں نازل فرمائیں بے شک تو حمد اور بزرگی والا ہے۔
(5620)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:جب حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر درود پڑھو تو خوبصورت انداز میں پڑھو کہ تمہارا درودبارگاہِ رسالت میں پیش کیاجاتا ہے۔
(5621)…حضرتِ سیِّدُناابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاس طرح درودپاک پڑھتےتھے:اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری ،کتاب الایمان ،با ب من قال ’’ ان الایمان ھو العمل ‘‘، ۱/ ۲۱، حدیث: ۲۶،ملتقطاً عن ابی ھریرة 
	معجم اوسط ، ۶/ ۳۱۶، حدیث: ۸۸۹۶