Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
337 - 475
اور اپنی عزت بچا لی اور جو ان مشکوک امور میں پڑ گیا قریب ہے کہ وہ حرام میں پڑ جائے، جیسے ممنوعہ چراگاہ کے آس پاس چرانے والا قریب ہے کہ اس میں جاپڑے۔(1)
(5616)…حضرتِ سیِّدُنا نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی والدہ نے اپنے شوہرحضرتِ سیِّدُنا بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے کہا: بشیر! آپ  میرے بیٹے نعمان کا حصہ اسے دے دیں اور اسے الگ نہ کرنا جب تک اسے اس کا حصہ نہ دےدیں اوراس پرحضورنبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوگواہ بنا لیں۔لہٰذاحضرتِ سیِّدُنابشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور معاملہ  عرض کر کے گواہ بننے کی عرض کی: آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”کیا دوسرے بیٹے کو بھی اتنا ہی حصہ دیا ہے؟“ حضرتِ سیِّدُنا بشیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی:” نہیں۔“آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔“
	حضرتِ سیِّدُناعونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:میں نےاپنے والد سے سنا:حضورنبیِّ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”ان میں برابری کا سلوک کرو۔“(2)
(5617)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے متعلق روایت ہے کہ انہوں نے مکہ مکرمہ میں حضور سیّد عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو سلام کیا جبکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمحالتِ نماز میں تھے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کے سلام کا جواب بھی دیا(3)۔(4)
شرک سے بَری :
(5618)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:ہم سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ چل رہے تھے کہ  اچانک چندلوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کون سا عمل افضل ہے؟ ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول پر ایمان لانا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…  مسلم، کتاب المساقاة، باب اخذ الحلال و ترک الشبھات، ص ۸۶۲ ، حدیث: ۱۵۹۹ ، بتغیر
2… سنن نسائی، کتاب النحل، باب ذکر اختلاف الفاظ...الخ، ص ۶۰۳ ، حدیث:۳۶۸۰، ۳۶۸۱ ، ۳۶۸۵ ، بتغیر قلیل
3… نماز میں سلام کا جواب دینے کے متعلق حاشیہروایت:5496کے تحت ملاحظہ فرمائیے۔
4… مصنف عبد الرزاق  ، کتاب الصلاة ، باب السلام فى الصلاة ، ۲/ ۲۱۸ ، حدیث: ۳۵۹۹