Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
335 - 475
 رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تین چیزوں کا ثواب مومن کو قبر میں بھی ملتا رہتا ہے (۱)… وہ عالم جس نے ایسا علم چھوڑا جس پر لوگ عمل کرتے ہیں تو جب تک اس پر عمل ہوتا رہے گا اس کو ثواب ملتا رہے گا (۲)…وہ شخص جس نے کوئی صدقہ کیا جب تک اس کے گھر والے اسے جاری رکھیں گے اس کو ثواب ملتا رہے گا اور(۳)…وہ شخص جس نے نیک لڑکا چھوڑا ہو اور وہ اس کے لئے دعا کرتا ہو۔(1)
(5610)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:غافل لوگوں میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ذکر کرنے والا جنگ سے بھاگنے والوں میں ثابت قدم رہنے والے کی طرح ہے۔(2)
مرغ نماز کے لئے بلاتا ہے:
(5611)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:ایک مرغ نے حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس بانگ دی تو ایک شخص نے کہا: اے اللہ! اس پر لعنت کر۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اسے لعنت نہ کرو اور نہ ہی برا کہو بے شک یہ نماز کے لئے بلاتا ہے۔(3)
فرشتے تمہارے لئے دعا کریں:
(5612)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہروایت کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: جو شخص یوں کہے:سُبْحٰنَ اللہِ وَاللّٰہُ اَكْبَرُ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَتَبَارَكَ اللّٰہُ تو فرشتے ان کلمات کو لے کر آسمان کی طرف جاتے ہیں اورفرشتوں  کے جس گروہ کے پاس سے گزرتے ہیں وہ اس کہنے والے کے لئے دعا مغفرت کرتے ہیں حتی کہ فرشتے ان کلمات کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حضور پیش کر دیتے ہیں(4)۔حضرتِ سیِّدُنا عون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے اپنے ایک عالم کے سامنے اس حدیث کو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم، کتاب الوصیة ، باب ما يلحق الانسان ...الخ، ص ۸۸۶ ، حدیث: ۱۶۳۱، مختصراً عن ابی ھریرة 
2… معجم کبیر ، ۱۰/ ۱۶،حدیث: ۹۷۹۷
3… معجم کبیر ، ۱۰ / ۱۶ ،حدیث: ۹۷۹۶
4…مستدرک حاکم، كتاب التفسير، تفسير ،سورة الملائكة(فاطر)۳/ ۲۰۴ ، حدیث:۳۶۴۲،بتغیر قلیل