سیِّدُنا عون بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کئی صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ملاقات کی اور حضرتِ سیِّدُناابن عمر،حضرتِ سیِّدُناابن عباس اورحضرتِ سیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْسےاحادیث کی سماعت کی۔آپ کی اکثرروایات آپ کےوالدکےواسطےسےحضرتِ سیِّدُناابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ہیں۔آپ کےوالدحضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عتبہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوصحابہ میں شمارکیاجاتاہے۔آپ نےحضرتِ سیِّدُناامام شَعْبی،حضرتِ سیِّدُنااَسْوَدْبن یزیداورکوفہ کےکِبارتابعینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی صحبت پائی۔
آپ سےکثیر تابعین نے روایات لیں ان میں سےحضرتِ سیِّدُنا اسماعیل بن ابو خالد،حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاق شیبانی،حضرتِ سیِّدُنا ابو زبیر،حضرتِ سیِّدُنا ابو سہیل نافع بن مالک اورحضرتِ سیِّدُنا مُجاہدرَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیہیں جبکہ مشہور و معروف اَئمہ و علما میں سے حضرتِ سیِّدُنا سعید مقبری ، حضرتِ سیِّدُنا مالک بن مغْوَل اور حضرتِ سیِّدُنا مسْعَر رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نمایاں شخصیات ہیں۔
جنت کے دروازے کھل گئے:
(5599)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:ہم حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےساتھ نمازپڑھ رہےتھےکہ ایک شخص نےکہا:اَللّٰہُ اَكْبَرُ كَبِيْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ كَثِيرًا وَسُبْحٰنَ اللّٰہِ بُكْرَةً وَّاَصِيْلًا تو نبیوں کے سُلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ اس شخص نے عرض کی: میں ہوں یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:”میں نے اسے پسند کیا اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے۔“حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : میں نے جب سےآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سےیہ سنا اس کے بعد سے کبھی ان کلمات کو ترک نہیں کیا۔(1)
امام کی قرأت کافی ہے:
(5600)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتےہیں:حضورپُرنُور،شافِعِ یومُ النُّشُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم ، کتاب المساجد و موضع الصلاة، باب مایقال ببن التکبیرة ...الخ،ص۳۰۲،حدیث: ۶۰۱