Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
33 - 475
(4633)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عمر َضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ نبیوں کے سلطان،رحمَتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!تو نے ان لوگوں  کو عمار (کے قتل)پرابھارا حالانکہ عمار انہیں جنت کی طرف  بلاتا ہے جبکہ وہ اسے دوزخ کی طرف بلاتے ہیں۔(1)
(4634)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عَمْرو بن عاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں زعفران سے رنگے دو کپڑوں میں ملبوس تھا(2) کہ حضورنبیّ رحمت،شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے دیکھ کرارشادفرمایا: کیا تمہاری والدہ نے انہیں پہننے کاحکم دیا ہے؟ میں نےعرض کی: کیا انہیں دھو ڈالوں؟ارشادفرمایا:نہیں بلکہ انہیں  جلا ڈالو(3)۔(4)
جہنمی کتے:
(4635)… حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضورنبیّ پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’اَلْجَلَاوِزَۃُ وَالشُّرَطُ وَاَعْوَانُ الظَّلَمَۃِ کِلَابُ النَّاریعنی سپاہی، بادشاہ کے لشکری اور ظالموں  کے مددگار جہنمی کتے ہیں۔‘‘(5)
(4636)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن زبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضورنبی رحمت،شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’مَنْ شَہَرَسَیْفَہٗ ثُمَّ وَضَعَہٗ فَدَمُہٗ ہَدَرٌیعنی جس نے اپنی تلوارسونتی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… معجم الکبیر، ۱۲/ ۳۰۱ ،حدیث: ۱۳۴۵۷ ،دون قولہ ٖ ”اللّٰھم انك“
2… زعفران کا رنگا ہوا کپڑا مرد پر حرام ہے اورکسی طرح کازردرنگ حرام نہیں۔(فتاوٰی رضویہ،۲۲/ ۱۸۷)
3… مفسرشہیر،حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد6،صفحہ99پر فرماتے ہیں:چونکہ اس کا رنگ پکا ہے  اور اس میں خوشبو بھی ہے اس لئے دھونے سے نہ رنگ اترے گا نہ بو جائے گی نیراگر رنگ وبو جاتی رہی تو اس میں مال ضائع کرنا ہے کہ رنگ قیمتی چیز ہے اسے دھو کر کیوں پھینکو۔ لہذا اسے آگ میں ڈالو یعنی اپنے سے الگ کردو عورتوں کو دے دو وہ پہن لیں گی ، جلانے کا مطلب یہ ہی ہےجیسے اردو میں کہا جاتا ہے بھاڑ میں پھینکو۔چنانچہ حضرت یہ مقصد سمجھے نہیں گھر آئے تنورجل رہا تھا یہ کپڑا اس میں ڈال دیا دوسرے دن حاضر ہوئے۔حضور نے پوچھا: عبداللہ! تم نے اس کپڑے کا کیا کیا؟ عرض کیا: تنور میں جلا دیا۔ فرمایا: اپنے گھر کی کسی عورت کو دے دیا ہوتاوہ پہن لیتی۔ عورتوں کے لئے سرخ لباس حلال ہے۔
4… مسلم،کتاب الباس، باب النھی عن لبس الرجل الثوب المعصفر، ص۱۱۵۱، حدیث: ۲۰۷۷ 
5… البدایة والنھاية ،احداث سنة ست و مائة ، ۶/ ۳۸۵