دینا، جس دن تو گناہوں کی وجہ سے نظر ِرحمت پھیر لے گا اس دن مجھ سے نظر رحمت نہ پھیرنااور اس بڑی گھبراہٹ کے دن جب مجھے اپنی ہی فکر ہوگی اس دن مجھے امان میں رکھنا،اس دن جب کسی کا عمل مجھے فائدہ نہ دے گا مجھے میرے عمل سے فائدہ دینا۔
گناہوں کی ذلت ورسوائی سےبچا:
الٰہی!تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور ماں کے پیٹ میں میری صورت بنائی اور مشرکین کی پیٹھوں سے زمانہ در زمانہ گزارتے ہوئےمجھے اُمَّتِ مرحومہ میں پیدا کیا،الٰہی! مجھ پر رحم فرما، الٰہی جس طرح تو نے مجھے مسلمان بنا کر احسان فرمایا اسی طرح اپنا اطاعت گزار بنااور جب تک مجھے زندہ رکھے اپنی نافرمانی سے بچا کر مجھ پر احسان فرما، میرے پوشیدہ معاملات کو ظاہر نہ فرمااورکثرت ِ عصیاں کی وجہ سے مجھے ذلیل ورسوا نہ کرنا۔اے میرے خالق !تو پاک ہے میں وہی ہوں جو تیری نافرمانی کرنے سے باز نہیں آتا ،گناہوں کی وجہ سے میری آنکھیں ٹھنڈی نہیں ہوتیں اور اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا تو میں ہلاک ہو جاؤں گا۔ اے میرے خالق! تو پاک ہے میں کس منہ سے تجھ سے ملاقات کروں گا؟ اور کن قدموں پر تیرے سامنے کھڑا ہوں گا؟ کس زبان سے تجھ سے بات کروں گا؟ کس آنکھ سے تیری طرف دیکھوں گا؟اور تو میرے پوشیدہ معاملات کو خوب جانتا ہے، میں کیسے تیرے سامنے اپنا عذر پیش کروں گا ؟جبکہ میری زبان پر تو نے مُہر کردی ہو گی اور میرے اَعضاء میرا ہر ہر عمل بیان کر دیں گے۔اے میرے خالق! تو پاک ہے میں تیرے حضور روتے گڑگڑاتے توبہ کرتا ہوں میری توبہ قبول فرما، میری دعا قبول فرما، میری جوانی پر رحم فرما، میری لغزش سے درگز فرما،میری طویل گریہ زاری پر رحم فرما اور میری نافرمانیوں پر مجھے رسوا نہ فرما۔ اے میرے خالق! تو پاک ہے تو مدد گاروں کا مددگار ہے، عبادت کرنے والوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،زاہدین کے دلوں کا محبوب ہے،بس تو ہی میرا مددگا ر اور آخری امید ہے، میری جوانی پر رحم فرما، میری توبہ قبول فرما، میری دعا قبول فرما اور مجھے میرے گناہوں کے ذریعےذلیل ورسوا نہ فرما۔
مجھ سےبڑابدبخت کون ہوگا؟
الٰہی! تو نے مجھے اس کتاب کا علم دیا جو تو نے اپنے رسول محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر نازل فرمائی، پھر