ہدایت کتنی اچھی ہے، اے میرے ربّ!تیری رحمت کتنی وسیع ہے اور تیری جنت کتنی بڑی ہے، اے میرے خدایا!تیری مدد کتنی عزت والی ہے اور تیری فتح کتنی قریب ہے، اے میرے ربّ!تیرے کتنے ہی زیادہ شہر آباد ہیں اور تیرے بندے کتنے کثیر ہیں،یارزّاق!تیرا رزق کتنا وسیع ہے اور تیرا شکر کتنا زیادہ ہے، اے رحیم وکریم ذات!تیری طرف سے کشادگی کتنی جلدی آتی ہےاور تیرا بنانا کتنا محکم ہے، اےلطف وکرم فرمانے والے! تیری بھلائی کتنی لطیف اور تیرا حکم کتنا قوی ہے، اےمعاف فرمانے والے!تیرا درگزر کرنا کتنا روشن اور تیرا ذکر کتنا بلند ہے، اے فضل فرمانے والے!تیرا فیصلہ کتناانصاف والا اور قول کتنا سچا ہے، یاالٰہی!تیرا وعدہ کتنا پکا ہے کہ پورا ہو کر رہتا ہے، اے میرے ربّ!تیری طرف سے نفع کتنی جلدی ملتا ہے اور تیری صنعت کتنی پُر یقین ہے۔
نجات کس میں ہے؟
میرا برا ہو! میں کیسے دھوکے میں رہ گیا جبکہ مجھ سے دھوکے میں نہیں گیایا میری زندگی مجھے کس طرح خوشخبری دے گی جبکہ اس کے پیچھے بھاری دن بھی آرہاہےیا میرا غم طویل کیوں نہ ہو جبکہ میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ یا میری حیات مجھے کیسے خوش کرے جبکہ میں اپنی موت کو نہیں جانتا ( کہ اچھی ہے یا بری) یا زندگی میں میری رغبت کیسے بڑھ گئی حالانکہ قلیل بھی مجھے کفایت کرنے والا ہے، میں کیسے بے خوف ہو گیا جبکہ میرا حال ایک سا رہنے والا نہیں اور اس گھر سے میری محبت کیسے بڑھ گئی جبکہ یہ میرا گھر ہی نہیں یا میں اس کے لئےکیوں جمع کرتا رہا جبکہ میرا ہمیشہ رہنا کہیں اور ہی ہے یا مالِ دنیا پر میری خواہش کیسے بڑھ گئی حالانکہ وہ میرے بعد مجھے کوئی فائدہ نہیں دے گایا میں کیسے اس دنیا کو ترجیح دوں جبکہ مجھ سے پہلے جنہوں نے اسے ترجیح دی اس نے انہیں نقصان پہنچایا، یا میں اپنے آپ کو عمل پر کیوں نہ ابھاروں اس سے پہلے کہ مجھ پر توبہ کا دروازہ بند ہو جائے، ان چیزوں سے مجھے کیسے زیادہ محبت ہو گئی جو مجھ سے جدا ہونے والی ہیں یا میں اپنے حساب کے معاملے میں کیسے غافل ہو گیاحالانکہ وہ مجھ سے بہت قریب ہےیا میں اس معاملے میں کیسے مشغول ہو گیا جو میرے ذمہ ہےیا میں کیسے اپنے گناہ بار بار دہراتا ہوں جبکہ میں اپنے اعمال پر پیش ہونے والا ہوں یا میں کیسے اپنے ربّعَزَّ وَجَلَّکی اطاعت والے اعمال نہ کروں جبکہ اسی میں میری نجات ہے اس