لئے پیدا کیا گیا؟ جنت کے لئے یا جہنم کے لئے؟ہائے افسوس!ہم کس خطرے میں پڑ گئے، ہائے افسوس! ان اعمال پر جنہوں نے ہمیں خطرے میں ڈال دیا، ہائے افسوس!ہم سے کس چیز کا ارادہ کیا گیا، ہائے افسوس ہم پر! گویا کہ ہمارے علاوہ کسی اور کا ارادہ کیا گیا ہے،ہلاکت ہے ہمارے لئے !اگر ہمارے مونہوں پر مہر کر دی گئی اور ہمارے ہاتھوں نے کلام کرنا اور پاؤں نے گواہی دینا شروع کر دی؟ تباہی ہے ہماری جب ہمارے پوشیدہ معاملات کی تفتیش ہو گی، بربادی ہے ہماری جب ہمارے جسم گواہی دیں گے۔ہائےافسوس! ہم نے کوتاہیاں کیں، ہمارے لئے چھٹکارہ ہے اور نہ کوئی عذر، ہائے افسوس! ہم نے لمبی امیدیں باندھیں، ہائے افسوس کہ جب ہم اپنے خالق کی طرف جائیں گے، افسوس ہے ہم پر! ہمارے لئے تو بڑی ہلاکت ہو گی اگر ہمارے ربّ عَزَّ وَجَلَّ نے ہم پر رحم نہ کیا، اے ہمارے ربّ! ہم پر رحم فرما۔
اللہعَزَّ وَجَلَّکی عظمت وبڑائی:
اے میرے ربّ!تیرا فیصلہ کتنااچھا ہے ، تیری بزرگی کیا خوب ہے، تیرا جود وکرم کتنا زیادہ ہے، تیری شان کتنی بلند ہے، تیری رحمت کتنی وسیع ہے،تیرا مرتبہ کتنا بلند ہے،تو کتنا قریب ہے، تیری قدرت کتنی کامل ہے،تیراغلبہ کیا ہی خوب ہے، تیری وسعت کتنی زیادہ ہے، تیرا فیصلہ کتنا کامل ہے، تیری ذات کتنی واضح ہے، تیرے جلوے کیا ہی خوب ہیں، تیری آگاہی کیا ہی اچھی ہے، تیرا علم کتنا کامل ہے، تیرے شکر کا بدلہ کتنا اچھا ہے، تیرا حلم کتنا زیادہ ہے، تیری قضا کیسی زبردست ہے، تیرا لطف و کرم کتنا زیادہ ہے، تیرا انعام کتنا پیارا ہے،اے میرے ربّ!تیری حجت کتنی بلند ہے اور تیری تعریف کتنی زیادہ ہے، اے میرے ربّ! تیری کتاب کتنی واضح ہے اور تیرا عقاب کتنا شدید ہے، اے میرےپروردگار!تیراعطا کردہ ٹھکانا کتنا اچھا ہے اور تیرا ثواب کتنا پیارا ہے،اے میرےمولا!تیری عطائیں کتنی زیادہ ہیں اور تیری ثنا کتنی بلند ہے۔یا الہٰی! تیری آزمائش کتنی اچھی ہے اور تیری نعمتیں تو پے در پے ہیں،اے میرےخدا!تیری رفعت کتنی اعلیٰ ہے اور تیری سلطنت کتنی عظیم ہے، اے میرے اللہ! تیری پکڑ کتنی سخت ہے اور تیری خفیہ تدبیر کتنی غالب ہے، اےباشاہِ حقیقی! تیری بادشاہت کتنی عزت والی ہے اور تیرا حکم کتنا مکمل ہے، اے عزت والی ذات!تیرا عرش کتنا عظیم ہے اور تیری پکڑ کتنی سخت ہے، اے میرے پالنہار!تیری کرسی کتنی وسیع ہے اور تیری