Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
321 - 475
تو فتنوں میں پڑ جاتا ہے، تو زہد کے لئے تروتازہ ہوتا ہے لیکن جب زہد کی  طرف بلایا جائے تو سستی  کیوں کرتا ہے؟ میں دیکھتا ہوں کہ تو سدھرنا چاہتا ہے لیکن جب سدھارو تو سدھرتا کیوں نہیں؟ارے نفس تیرا ناس ہو! تومخالفت کیوں کرتا ہے؟ تو دنیا میں باتیں تو پرہیزگاروں والی کرتا ہے اور عمل دنیاداروں جیسا کرتا ہے، تجھےموت  کیوں ناپسند ہے؟ تو فرمانبرداری کیوں نہیں کرتا اور زندگی کو کیوں پسند کرتا ہے؟ تو  اس کے بر عکس کیوں نہیں کرتا؟اے نفس  تیرا برا ہو! کیا تو یہ امید لگائے ہوئے ہے کہ تو راضی نہ کرے بس تجھے راضی کیا جائے، تجھ سے پہلوتہی کی جائے اور تو نافرمانی کرتا رہے؟تجھے کیا مصیبت ہے کہ تو مانگتا تو زیادہ ہے لیکن خرچ کرنے میں کیوں بخل کرتا ہے؟ کیا تو ہمیشہ زندہ رہنا چاہتا ہے؟تو زیادہ کے ختم ہو جانے سے ڈرتا کیوں نہیں؟تو شکر ادا کیوں نہیں کرتا؟ ترکِ دنیا کے بارے میں تجھ سے پوچھا جائے اس کو عظیم کہتا ہے لیکن جب عمل کی باری آئے تو انتہائی کاہلی دکھاتا ہے۔تو بغیر عمل کے اچھی آخرت چاہتا ہےاور لمبی خواہشات کی بنا پر توبہ میں تاخیر کر رہا ہے۔تو اس کی مثل نہ ہو جو اپنی باتوں میں تو جری ہولیکن اس پر عمل مشکل ہو۔
	بعض  آدمی ایسے ہیں کہ بیمار ہوں تو نادم ہوتے ہیں اور صحت مند ہوں تو بے خوف ہو جاتے ہیں، محتاج ہوں تو غمزَدَہ ہوتے ہیں  اور مال دار ہوں تو فتنے میں پڑ جاتے ہیں۔زُہد کی طرف رغبت رکھتے ہیں لیکن اگراس کی طرف بلایا جائے تو سستی کرتے ہیں۔ بھلائی کے کاموں میں رغبت رکھتے ہیں لیکن جب کرنے کا وقت آئے تو کرتے نہیں۔ باتیں زاہدوں والی کرتے ہیں اور زہد کی طرف مائل کرنے والا عمل نہیں کرتے۔ موت کو نا پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ چھوڑے گی نہیں اور زندگی کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ کچھ نقصان نہیں دے رہی، کثرتِ مال کا سوال کرتے ہیں اور خرچ کرنے میں بخل کرتے ہیں۔ زندگی کی امید رکھتے ہیں جبکہ ڈرتے نہیں، نعمتوں کی زیادتی چاہتے ہیں جبکہ شکر نہیں کرتے۔ سوال کیا جائے تو رغبت ظاہر کرتے ہیں اور عمل کا وقت آئے تو رغبت میں کوتاہی کرتے ہیں،بغیر عمل کے اجر کی امید رکھتے ہیں۔
افسوس ہےاپنےآپ پر:
	افسوس ہےاپنےآپ پر! کس چیز نے ہمیں دھوکے میں رکھا،افسوس ہےخودپر! کس چیز نےہمیں غافل رکھا، افسوس ہے ہم پر!کس چیز نےہمیں جہالت میں رکھا، افسوس ہےاپنےآپ پر! ہمیں کس چیز کے