Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
320 - 475
کی یاد  میری سستی کو کیسے دور نہ کرے اور مجھے اس طرف کیوں  لے جائے جس سے میں منہ پھیرے ہوئے ہوں بلکہ میں تو برباد ہو جاؤں گا اگر میرے ربّ نے مجھ پر رحم نہ کیا۔ ہائے افسوس!میرے ہاتھوں نے زخم کو ٹھیک ہونے سے پہلے ہی چھیل دیا، میرے نفس پر افسوس! بلکہ میری ہلاکت ہوگی اگر  میرے ربّعَزَّ  وَجَلَّنے مجھ پر رحم نہ کیا۔ہائے افسوس! مجھے پہلی خطا نے دوسری سے باز نہ رکھا اور جب میں نے پہلی خطا کی تو اس نے مجھے آخرت کی یاد بھی نہ دلائی، میری تو ہلاکت و بربادی ہی ہے اگر میرے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت میرے شامل حال نہ رہی۔ ہائے افسوس!میرے ان کاموں پر جن میں میری زبان، میرے کان، میرا دل، میری آنکھ مشغول رہی، میرے ربّ نے رحم نہ کیا تو میں برباد ہو جاؤں گا۔ ہائے افسوس! اگر روزِ قیامت مجھے میرے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ سے روک دیا گیا تو وہ مجھے پاک بھی نہیں کرے گا، میری طرف نظر رحمت بھی نہیں کرے گااور مجھ سے کلام بھی نہیں فرمائےگا۔ میں اپنے ربّ کے وجہِ کریم کے نور کی پناہ لیتا ہوں اپنی خطاؤں سے اور اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ میرا نامہ اعمال الٹے ہاتھ میں یا پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائےیا میرا چہرا سیاہ ہو یا میں اندھا اٹھایا جاؤں۔ بلکہ میری ہلاکت ہوگی اگر میرے ربّعَزَّ  وَجَلَّ نے مجھ پر رحم نہ کیا ۔ ہائے افسوس!میں کیا لےکر اپنے ربّعَزَّ  وَجَلَّکےسامنے جاؤں گا؟ اپنی زبان یا اپنے ہاتھ یا اپنی سماعت یا اپنا دل یا اپنی آنکھ ان میں سے ہر ایک کے پاس تو حجت ہےجبکہ مطالبہ تو مجھ سے ہو گا۔ میری ہلاکت ہو گی اگر میرے ربّعَزَّ  وَجَلَّنے مجھ پر رحم نہ کیا۔ میرے گناہوں کی یاد مجھے لایعنی کاموں سے باز کیوں نہ رکھے،اے میرے نفس تجھ پر افسوس!تجھے کیا ہو گیا ہے تو ان باتوں کو بھلا بیٹھا جنہیں بھلایا نہیں جاتا؟ تو نے وہ کام کئے جو کئےنہیں جاتے اورسب کے سب تیرے  ربّ عَزَّ  وَجَلَّکے ہاں شمار ہوتے ہیں ایک ایسی کتاب ہے جو نہ کبھی بوسیدہ  ہواورنہ  پرانی۔ اے نفس تجھ پر افسوس! تجھے اس دن کا خوف نہیں جس دن ہر جان کو اس کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا؟جبکہ تو نے فنا ہونے والی زندگی کو باقی رہنے والی زندگی پر ترجیح دی ہے۔
نفس کی اصلاح:
	اے نفس !تیرا برا ہو تو ایک حالت پر راضی کیوں نہیں رہتا؟اگر تو بیمار ہو جائے تو نادم ہوتا ہے اور اگر تندرست ہو جائے تو گناہوں میں پڑ جاتا ہے۔ تجھے کیا ہے کہ جب تنگدست ہو تو غم کرتا ہے اور جب مال ملے