کام میں نفس کی مُوافَقَت کی جو مجھے بھی ضرر دے گا اور اسے بھی۔ ہائے افسوس ! اس نے اس کام میں میرا ساتھ کیوں نہ دیا جو مجھے بھی نفع دیتا اور اسے بھی۔میں اس کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں اوروہ مجھےبربادکرناچاہتا ہے۔ نفس کا برا ہو! میں اس کے ساتھ انصاف کرتا ہوں لیکن وہ میرے ساتھ انصاف نہیں کرتا، میں اسے ہدایت کی طرف بلاتا ہوں اور وہ مجھے گمراہی کی طرف بلاتا ہے، ہائے افسوس!اگر وہ میری جگہ پر ہوتا اور میں اس کی جگہ پر ہوتا تو ضرور مجھے دشمن جانتا۔ ہائے افسوس! وہ آج مجھے خراب کرنا چاہتا ہے جبکہ کل وہی مجھ سے جھگڑے گا۔اے میرے ربّ عَزَّ وَجَلَّ! میرےنفس کو مجھ پر مُسَلّط نہ فرما، اے میرے ربّ!میرا نفس مجھ پر رحم نہیں کرتا تو مجھ پر رحم فرما۔اے پروردگار!میں اس کا عذر قبول کرتا ہوں لیکن وہ میرا عذر قبول نہیں کرتا۔ میں کوئی اچھا کام کر کے اسے ذلیل کروں تو وہ مجھے ذلیل کرتا ہے اور برا کام کر کے اسے خوش کروں تو وہ مجھ سے خوش ہوتا ہے۔یاالٰہی! مجھے میرے نفس سے بچا اور میرے نفس کو مجھ سے بچا کہ نہ میں اس پر ظلم کروں نہ وہ مجھ پر ظلم کرے،میں اس کی اصلاح کروں اور وہ میری اصلاح کرے، نہ میں اسے ہلاکت میں ڈالوں نہ وہ مجھے ہلاک کرے، نہ مجھے اس کے حوالے کر نہ اسے میرے حوالے کر۔
بربادی وہلاکت ہےاگر۔۔۔!
ہائے افسوس! میں کیسے اسے بھول گیا جبکہ وہ مجھے نہیں بھولا،ہائے افسوس!بے شک موت میرے پیچھے ہے اگر میں اس سے بھاگوں تو وہ مجھے پکڑ لے گی اگر میں رک جاؤں تو وہ مجھے پا لے ۔ہائے افسوس!وہ اگر مجھے پالےتو کیا صبح تک یاشام تک یا رات تک چھوڑے گی؟ ہائے افسوس! میرے خیال میں میرے گناہوں نے میرے دل کو زخمی کر دیا ہے، نہ میرا پہلو بستر سے جدا ہوتا ہےنہ میری آنکھوں میں آنسو آتے ہیں اور نہ ہی وہ جاگتی ہیں، ہائے افسوس!میں اپنی ایسی راتوں میں کیسے سو سکتا ہوں؟ہائے افسوس!کیا میرے جیسا بھی راتیں سوتا ہے؟ ہائے افسوس! میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری جانب سے سچ نہیں ہےبلکہ اگر میرے ربّ نے مجھ پر رحم نہ کیاتو میری ہلاکت ہے۔ہائے افسوس!میری قوّت جواب کیوں نہ دے اور مجھے پیاس کیوں نہ لگےبلکہ میری ہلاکت ہوگی اگر میرے ربّ نے مجھ پر رحم نہ کیا۔ہائے افسوس! میں اس روشنی میں کیسے تروتازہ رہوں جسے مجھ سے بجھا دیا گیا؟بلکہ میری تو بربادی ہو گی اگر میرے ربّ نے مجھ پر رحم نہ کیا۔ہائے افسوس!میرے گناہوں