فرمایا اور تمام تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہیں میں جب بھی اس سے دعا کرتا ہوں وہ میری دعا قبول فرماتا ہے اگرچہ میں اس کی پکار کا جواب دینے میں سستی کرتا ہوں۔
فقرکی فضیلت:
(5591)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: مہاجرین میں سےفقرا صحابَۂ کرام اغنیا سے 70 سال پہلے جنت میں جائیں گےان کی مثال سمندر میں چلنے والی ان دوکشتیوں کی مثل ہےکہ ایک میں کچھ بھی سامان نہ ہو اور سمندر والا کہے کہ ان کو جانے دو اور دوسری بھری ہوئی گزرے تو اسے روک لیں تاکہ اس کی تلاشی لے سکیں۔
(5592)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے:ہائے میرا برا ہو میں کیونکر خود سے غافل رہا جبکہ مجھ سے غافل نہ رہا گیا ؟ میری زندگی مجھے کس طرح خوش کرے گی جبکہ ایک بھاری دن میرے پیچھے ہے؟ میں کسی گھر کو کیسے پسند کر سکتا ہوں جبکہ میرا ہمیشہ کا ٹھکانا تو کوئی اور ہی جگہ ہے۔
میں غافل رہالیکن وہ مجھ سےغافل نہ ہوئے:
(5593)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی خطاؤں کو یاد کر کے روتے ہوئے فرما رہے تھے: ہائے افسوس !ایسا کون سا معاملہ ہے میں نےجس میں اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی نہ کی ہو؟ہائے افسوس! میں نے اس کی دی ہوئی نعمت کے ساتھ اس کی نافرمانی کی، ہائے افسوس! گناہ کی لذت تو ختم ہو گئی مگر اس کا بوجھ باقی رہ گیا، میرے لئے ایک ایسی کتاب ہے جس کے کاتب مجھ سے کبھی غافل نہیں ہوئے، ہائے افسوس! میں نے ان سے حیا نہ کی اور نہ ہی اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّکا خوف کیا۔ ہائے افسوس!میں بھول گیا لیکن وہ مجھے نہ بھولے۔ ہائے افسوس! میں غافل رہا لیکن وہ مجھ سےنہ غافل ہوئے، میں نے ان سے حیا کی نہ خوف کیا۔ ہائے افسوس! جو مجھ سے ضائع ہوا وہ انہوں نے یاد رکھا۔
الٰہی!مجھےمیرےنفس سےبچا:
ہائے افسوس! میں نے اپنے نفس کی اتّباع کی لیکن اس نے میری اتباع نہ کی ۔ہائے افسوس! میں نے ایسے