Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
317 - 475
اللہُ تَعَالٰی عَنْہ رونے لگے،کسی نے کہا: آپ رو رہے ہیں؟ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا: وہ میرے نسبی بھائی تھے اور ہم ایک ساتھ نبیوں کے سُلطان،رحمَتِ عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی باگاہ میں حاضر ہوتے تھے۔ مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ میرا انتقال پہلے ہوتا اور وہ میرے بارے میں اچھا گمان رکھتےبمقابلہ اس کے کہ ان  کا انتقال پہلے ہو اور میں ان کے بارے میں اچھا گمان رکھوں۔
سیِّدُناابن مسعود رَضِیَ اللہُ عَنْہکی دعا:
(5587)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :حضرتِ سیِّدُنا ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ یوں دعا کرتے تھے: يَا بَادِیُ لَا بِدَاءَ لَكَ يَا دَائِمُ لَا نَفَادَ لَكَ يَا حَیُّ  تُحْیِی الْمَوْتٰى اَنْتَ الْقَائِمُ عَلٰی كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ یعنی اے ہمیشہ سے موجود تیری کوئی ابتدا نہیں، اے ہمیشہ  رہنے والے تیرے لئے فنا نہیں، اے مردوں کو زندہ کرنے والی ہمیشہ سے زندہ ذات تو نگہبان ہے ہر جان پر جو وہ کماتی ہے۔
(5588)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے: مومن محبت کرنے والا ہوتا ہے اور جو نہ محبت کرے نہ اس سے محبت کی جائے تو اس میں کوئی بھلائی نہیں۔
میت سے صلہ رحمی:
(5589)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہروایت کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: جن سے تمہارا باپ صلہ رحمی کرتا تھا ان سے صلہ رحمی کرو کیونکہ میت سے صلہ رحمی کرنا یہ ہے کہ تم ان سے صلہ رحمی کرو جن سے تمہارا باپ صلہ رحمی کرتا تھا۔
ناشکرے، بے صبرے لوگ:
(5590)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: بھلائی وہ ہے جس میں شر نہ ہو،شکر عافیت کے ساتھ ہے،تم میں کتنے ہی ایسے ہیں جن کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے نعمتیں دیں لیکن وہ  شکر کرنے والے نہیں اور تم میں کتنے ہی ایسے ہیں جن کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے آزمائش میں مبتلا کیا لیکن وہ صبر کرنے والے نہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے:تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے  جس کے سامنے میں نے دن رات کی جس گھڑی میں چاہا اپنی حاجت کو بغیر کسی سفارشی کےپیش کیا تو میرے ربّعَزَّ  وَجَلَّنے میری حاجت کو پورا