اگر پھل دار نہ ہوئے تو بے شک ہر درخت کے پیچھے کلہاڑی ہوتی ہے۔ پھرآپ نے حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے پوچھا: پھر کیا ہو گا؟آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کہا : پھر اسے کاٹ دیاجائے گا۔ پوچھا: پھر کیا ہو گا؟ توآپ نے فرمایا: پھر اسے آگ میں جلایا جائے گا۔ حضرتِ سیِّدُنایزید بن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خاموش ہو گئے۔ حضرتِ سیِّدُنا عون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا :میرے دل پر کبھی کسی کی نصیحت نے اتنا اثر نہیں کیا جتنا حضرت یزید بن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی نصیحت نے کیا۔
دعا کا افضل وقت:
(5582)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: تمہاری وہ ضروریات جو بہت زیادہ اہم ہیں ان کا فرض نماز کے بعد دعا میں سوال کرو کیونکہ فرض نماز کے بعد دعا کی فضیلت ایسے ہی ہے جیسے فرض کی فضیلت نفل پر۔
(5583)… قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے: لَاَقْعُدَنَّ لَہُمْ صِرَاطَکَ الْمُسْتَقِیۡمَ ﴿ۙ۱۶﴾ (پ۸،الاعراف:۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان: میں ضرور تیرے سیدھے راستہ پر ان کی تاک میں بیٹھوں گا۔
حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:اس سے مکہ کا راستہ مراد ہے۔
(5584)… حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:جب تم کسی مسکین کو کوئی شے دو اور وہ تمہیں برکت کی دعا دے تو تم بھی اسے برکت کی دعا دو تا کہ تمہارا صدقہ خالص ہو جائے۔
(5585)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: میں نے حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ دَرْداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاسےپوچھا کہ حضرتِ سیِّدُنا ابو دَرْداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا افضل عمل کون سا ہے؟تو آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے فرمایا:غور و فکر کرنا اور عبرت پکڑنا۔
حسنِ ظن:
(5586)…حضرتِ سیِّدُناعون بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:جب حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو اپنے بھائی حضرتِ سیِّدُنا عتبہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی وفات کی خبر ملی توآپ رَضِیَ