Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
315 - 475
(۱)کھانے سے رکنا (۲) گناہ سے بچنا(۳)اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی حرام کردہ چیزوں سے  بچنااور(۴) صدقہ کے مال سے افطار کرنے سے بچنا۔
نامَۂ اعمال کے رجسٹر:
(5579)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:قیامت کے دن آدمی کے رجسٹر نکالے جائیں گے، نیکیوں کا رجسڑ، گناہوں کا رجسڑ، نعمتوں کا رجسڑپس جو بھی نیکی آئے گی اسے ایک نعمت گھیر لے گی اور اب گناہ باقی رہ جائیں گے ان میں ربّ تعالیٰ کی مرضی جو چاہے فیصلہ فرمائے۔ 
70مرتبہ مغفرت:
(5580)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :ایک شخص کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھتا تھا، اس نے ان کے ساتھ بیٹھنا چھوڑ دیا تو اس کے خواب میں کوئی آیا اور اس سے کہا: تو نے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چھوڑ دیا،سن!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے تیرے بعد ان کی70 مرتبہ مغفرت فرمائی ہے۔
بہترین نصیحت:
(5581)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن جابر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہہمارے پاس آئے تو ہم ان کے ساتھ مسجد میں بیٹھ گئے، پھر انہوں نے ایسا بیان فرمایا کہ ہم نے ایسا  بیان کبھی نہیں سنا تھا، پھر فرمایا : تمہاری وہ مسجد کہاں ہے جہاں صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نماز پڑھا کرتے تھے؟ ہم انہیں اس مسجد میں لے گئے،انہوں نے وضو کیا اور دو رکعت نماز ادا کی پھر فرمایا: کیا کوئی مریض ہے جس کی ہم عیادت کریں؟ہم نے عرض کی:جی ہاں۔چنانچہ انہیں حضرتِ سیِّدُنا یزید بن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس لے آئے جب ہم بیٹھ گئےتوآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ہمیں ایسا بیان سنایا کہ ہم پہلے والا بیان بھول گئے، حضرتِ سیِّدُنا یزید بن میسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیمار ہونے کے باوجود سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا: بہت خوب! آپ نے بہت بڑا سمندر پایا ہے اور اس میں سے ایک تازہ نہر نکالی ہےاور اس کے کنارے کثیر درخت لگائے ہیں اگر آپ کے  درخت پھل دار ہوئے تو آپ ان میں سے کھائیں گے اور کھلائیں گے اور