Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
314 - 475
تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا: شیطانی حلف نہ اٹھاؤکہ تم میں سے کوئی یوں کہے:”اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی عزت کی قسم!“بلکہ یوں قسم اٹھاؤ جیسا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےارشادفرمایا ہے:”عزت والے ربّ کی قسم!“ایک شخص نے آپ سے عرض کی: مجھے خوف ہے کہ میں منافق تو نہیں؟آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےفرمایا:اگرتومنافق ہوتا تو تجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا۔ 
سلام کی برکت:
(5575)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:دنیا اور آخرت ابن آدم کے دل میں ترازو کے دو پلڑوں کی مثل ہیں کہ ایک دوسرے پر وزنی ہوتا رہتا ہے۔ جو بھی دو شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ان میں سے افضل وہ ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرتا ہے اور میں بھی  اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرنے والا ہوں۔ مزید فرمایا:آخرت کے لئے عمل کرنے والا تجھے پسند آئے گا اور دنیا کے لئے عمل کرنے والا تجھے پسند نہیں آئے گا۔ مزید فرماتے ہیں: جب بھی دو شخص ملنے کے بعد جدا ہوتے ہیں تو شیطان ان میں سے ہر ایک کے دل میں گِرہ لگا دیتا ہے، جب دوبارہ ایک دوسرے سے ملتا ہے اور اس کو سلام کرتا ہے تو گِرہ کھل جاتی ہےوگرنہ ویسے ہی رہتی ہے۔آپ کا ایک فرمان یہ بھی ہے: اگر تو کسی شخص کو انتہائی پسندیدہ حالت میں  دیکھ کر خوش ہونا چاہے تو اسے حالَتِ نماز میں دیکھ۔
آزمائش:
(5576)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے بندوں کو آزمائش پر مجبور کرتا ہے جس طرح مریض کے گھر والے اپنے مریض کو اور بچے کے گھر والے بچے کو دوائی پر مجبور کرتے ہیں اور کہتے ہیں:اسے پیوآخر کار اس میں تمہارے لئےبہتری ہی ہے۔
(5577)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حلال سے روزہ یہ ہے کہ تو اسے داخل کرے اور حرام سے روزے کا مطلب ہے تو حرام کو نکال دے۔
افضل روزہ:
(5578)…حضرتِ سیِّدُناعون بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:چارقسم کاروزہ افضل ہے