Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
313 - 475
کثرت میں اور ان کی صفائی کو توبہ میں دیکھا حتّٰی کہ توبہ دلوں کو ایسا روشن کر دیتی ہے جیسے تیز چمکتی تلوار۔ 
(5571)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: توبہ کرنے والوں کے دل اس شیشے کی مانند ہوتےہیں جس میں ہر شے نظر آتی ہے، ان کے دل نرمی کے زیادہ قریب ہوتے اور نصیحت کو جلدی قبول کرتے ہیں لہٰذا گناہوں کی بیماری سے دلوں کا علاج توبہ کے ذریعے کرو، یقیناً بہت سے  توبہ کرنے والوں کو ان کی توبہ جنت کی طرف لے جاتی ہے حتّٰی کہ  جنت میں پہنچا دیتی ہےاور توبہ کرنے والوں کے پاس بیٹھو بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت توبہ کرنے والوں کے زیادہ قریب ہوتی ہے۔
(5572)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: توبہ کرنے والوں کے جرم ان کی آنکھوں کے سامنے ندامت کی صورت میں قائم رہتے ہیں اور جب جب  انہیں اپنا جرم یاد آتا ہے تو ان کی آنکھ دنیا میں ٹھنڈی نہیں ہوتی۔
گھر سے نکلتے وقت کی دعا:
(5573)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمایا کرتے تھے: بندے اس وقت تک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت کے سائے میں رہتے ہیں جب تک عبادت کرتے رہیں اور نا حق خون نہ بہائیں۔ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے:بِسۡمِ اللّٰہِ تَوَکَّلۡتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوۡلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ یعنیاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نام سے میں سفر کا آغاز کرتا ہوں میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسا کیاگناہ سے بچنے کی قوّت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔
حضرتِ سیِّدُنا محمد بن کعب قُرَظِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں:اِرْکَبُوۡا فِیۡہَا بِسْمِ اللہِ  (1) اور عَلَی اللہِ تَوَکَّلْنَا (2)یہ قرآن کی آیات ہیں ہے۔
حلف اٹھانے کا طریقہ:
(5574)…حضرتِ سیِّدُناعون بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناعبداللہرَضِیَ اللہُ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ترجمۂ کنز الایمان:اس میں سوار ہو اللہکے نام پر۔ (پ۱۲،ھود:۴۱)
2… ترجمۂ کنز الایمان: ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔(پ۹،الاعراف:۸۹)