(5565)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : توبہ کرنے والوں کے ساتھ بیٹھو بے شک وہ لوگوں میں بہت زیادہ نرم دل ہوتے ہیں۔
خاص بندے:
(5566)…حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جس کی صورت اچھی ہویاوہ اچھی جگہ پر رہتا ہوتو اس کو بُرا مت کہواور اس پر رزق کی وُسْعت کی گئی ہوپھر وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے عاجزی اختیار کرے تو وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خاص بندوں میں سے ہے۔
(5567)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جس کو اچھی صورت، اچھا رزق اور نیک منصب دیا ہو پھر وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے عاجزی اختیار کرے تو وہ خالص اللہ والوں میں سے ہے۔
(5568)…حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا ابن مسعودرَضِیَ اللہُ عَنْہفرمایا کرتے: کسی کی تعریف یا برائی کرنے میں جلدی نہ کرو، اس لئے کہ بہت سے ایسے ہیں جوآج تجھے اچھے لگ رہے ہیں کل برے لگیں گے اور بہت سے ایسے ہیں جو آج برے لگ رہے ہیں کل اچھے لگیں گے۔
فریبی دشمن:
(5569)…حضرتِ سیِّدُناعون بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےفرمایا:تقوٰی کی ابتداحُسنِ نیت ہےاور اس کی اِنتہا توفیق ہے اور جو بندہ ان کے درمیان ہے وہ مُہْلکات اور شُبہات کے درمیان ہے اور نفس ان کے ارتکاب پر ابھارتا ہے اور فریبی دشمن بھی غافل ہے نہ عاجز ،پھر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی:
اِنَّ الشَّیۡطٰنَ لَکُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوۡہُ عَدُوًّا (پ۲۲،فاطر:۶)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اُسے دشمن سمجھو۔
سیاہ دِلوں کا علاج:
(5570)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:ہم نے دلوں کی سیاہی کو گناہوں کی