Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
311 - 475
 ایک نے دوسرے سے کہا : تیرا  ایسا کون سا عمل ہے جس سے توزیادہ خوف زدہ ہے؟ اس نے کہا: ایسا کوئی عمل نہیں جس سے میں خوف زدہ ہوں سوائے اس کے کہ میں ایک مرتبہ ایک کھیت سے گزرا تو میں نے وہاں سے ایک بالی توڑ لی پھر مجھے ندامت ہوئی تو میں نے ارادہ کیا کہ اس کو اسی کھیت میں ڈال دوں جہاں سے توڑی ہے، میں بھول گیا کہ کس کھیت سے توڑی تھی لہٰذا میں نے اسے ایک کھیت ہی میں ڈال دیا بس مجھے اسی بات کا خوف ہے کہ میں اس بالی کو اس کی جگہ نہ ڈال سکا جہاں سے توڑا تھا ۔پھر کہنے لگا:تیرا ایسا کون سا عمل ہے جس سے تو خوف زدہ ہے؟ اس نے کہا: میں اس بات سے خوف کرتا ہوں کہ جب نماز کے لئے کھڑا ہوں تو میرے ایک پاؤں پر دوسرے سے زیادہ وزن نہ پڑے ۔ان کا باپ ان کی بات سن رہا تھااس نے دعا کی :اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !اگر یہ اپنے کلام میں سچے ہیں تو فتنے میں پڑنے سے قبل ان کو موت دے دے۔چنانچہ ان دونوں کا انتقال ہو گیا۔
	حضرتِ سیِّدُنا عَوْن بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :ہم نہیں جانتے کہ ان میں سے کون افضل ہے؟ حضرتِ سیِّدُنایزید نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں:  میرے خیال میں باپ افضل ہے۔
مسجد آباد کرو:
(5561)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ابراہیم حسن بن یزید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوفہ کی ایک مسجد میں داخل ہوئے اور اپنی چادر کو لپیٹ کر اس پر ٹیک لگا لی اور فرمایا: مسجد آباد کرواگرچہ اس میں ٹیک لگا کر بیٹھے رہو۔
(5562)…حضرتِ سیِّدُناابو ہارون موسٰیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہمیں حدیث بیان کررہے ہوتے اور ان کی داڑھی آنسؤوں سے تر ہوتی۔
گناہ کے بعد نیکی:
(5563)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: گناہوں کے بعد گناہ کرنا بہت برا ہے اور گناہوں کے بعد نیکیاں کرنا بہت اچھا ہےاور اس سے بھی زیادہ اچھانیکیوں کے بعد نیکیاں کرنا ہے۔
(5564)…حضرتِ سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا : جو بھی شخص لوگوں کی عیب جوئی کے لئے فارغ ہے میرے نزدیک وہ اپنے آپ سے غافل ہے۔