Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
310 - 475
ہٰذَا الْقُرْاٰنَ ٭ۖ وَ اِنۡ کُنۡتَ مِنۡ قَبْلِہٖ لَمِنَ الْغٰفِلِیۡنَ ﴿۳﴾
 اس قرآن کی وحی بھیجی اگرچہ بے شک اس سے پہلے تمہیں خبر نہ تھی۔
	حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: انھوں نے حدیث کا ارادہ کیا تو  سب سے اچھی حدیث پر ربّ تعالیٰ نے ان کی راہنمائی فرمائی اور قصص کا ارادہ کیا تو احسن القصص  پر راہنمائی فرمائی۔(1)
اچھے برے اوصاف:
(5558)…حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: نرمی، حیاء،  عجز یعنی زبان کا عاجز ہونا نہ کہ دل کا اور فقہ ایمان کا حصہ ہیں یہ دنیا میں کمی کرتےاور آخرت میں اضافہ کرتے ہیں اور  جتنی دنیا میں کمی کرتے ہیں اس سے زیادہ آخرت میں اضافہ کرتے ہیں۔ خبردار! فحش گوئی، جفا اور بیان،نفاق کا حصہ ہیں  یہ دنیا میں زیادتی اور آخرت میں کمی کرتے ہیں اور آخرت میں جتنی  کمی کرتے ہیں دنیا میں اتنی زیادتی نہیں کرتے۔
اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے امید:
(5559)…حضرتِ سیِّدُناعون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: کسی نے ایک فقیہ سے کہا:جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گااور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو۔ فقیہ نے کہا : خدا کی قسم!اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ہمارے لئے راہیں بنائی ہوئی ہیں جبکہ ہماللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اس طرح نہیں ڈرتے جیسا کہ ڈرنے کا حق ہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں  رزق بھی دے رہا ہے جبکہ ہم اس سے ڈرنے کا حق ادا نہیں کر رہے، وہ ہمارے معاملات بھی آسان فرما دیتا ہے مگر ہم اس سے نہیں ڈرتے جیسا کہ ڈرنے کا حق ہےاور ہم تو تیسری بات کی بھی امید  لگائے ہوئے ہیں کہ جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ڈرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برائیاں مٹا  دے گا اور اسے بڑا ثواب عطا فرمائے گا۔
حکایت:افضل کون؟
(5560)…حضرت سیِّدُنا عون بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: بنی اسرائیل میں دو بھائی تھے،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…تفسیر قرطبی، پ ۲۳،سورة  الزمر،تحت  الاٰية: ۲۳، ۸/ ۱۸۲، عن سعد بن ابی وقاص